ریاستی حج کمیٹی نے حج 2019 کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ عازمین حج کے حج ہاؤس پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پٹنہ میں عازمین کا شاندار استقبال کیا جارہا ہے۔ کل بعد نماز مغرب ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار دعائیہ مجلس میں شرکت کریں گے اس کے بعد پہلا قافلہ پٹنہ سے گیا کے لئے روانہ ہوگا۔ پہلے قافلے میں زیادہ تر لوگ ارریہ ضلع سے جا رہے ہیں۔
ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او راشد حسین نے بتایا کہ عازمین حج کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے حج ہاؤس میں عازمین حج کے لئے طعام و قیام کا بہترین نظم ہے۔حج ہاؤز میں عازمین کی تربیت اور ان کے ویکسینیشن کے لئے بہتر نظم ہے
راشد نے بتایا کہ ریاست کے تمام محکموں کی معاونت سے عازمین کے لئے بہتر سہولت پیش کریں گے پہلا قافلہ رات کے دس بجے حج ہاؤس سے بس کے ذریعہ گیا کے لئے روانہ ہو گا۔
سی ای او ریاستی حج کمیٹی نے دعویٰ کیا کہ بہار حج ہاؤس کے انتظامات پورے ملک میں ایک نمایاں منفرد مقام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار بھی ان کی کوشش ہے کہ عازمین حج کو تمام تر بہتر سے بہتر سہولیات جو پہنچائی جاسکتی ہیں وہ پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔