ریاست بہار میں سارن ضلع کے عیسوا پور تھانہ علاقے کے عیسوا پور بازار میں آج بے قابو پک اپ وین نے باپ ۔ بیٹی کو کچل دیا جس میں والد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق عیسوا پور تھانہ علاقے کے سہوا سلیم پور گاﺅں کے باشندہ 70 سالہ اجوائن سنگھ اپنی 25 سالہ شادی شدہ بیٹی مینا دیوی اور بھتیجے کے ساتھ عیسوا پور بازار سے اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے ۔ اسی دوران ایک بے قابو پک اپ وین نے انہیں ٹکر مار دی ۔حادثے میں باپ بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایاکہ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیکی پرائمری ہیلتھ مرکز میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اجوائن سنگھ کی حالت کو نازک دیکھ کر انہیں صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیا ۔ چھپرہ لانے کے دوران اجوائن سنگھ کی موت ہوگئی۔
زخمی بیٹی مینا دیوی کا اعلاج عیسوا پور اسپتال میں چل رہاہے ۔ اس سے متعلق ہلاک شدہ شخص کے بھتیجے نے پک اپ وین ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔
ایک دن قبل اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اجھانی کوتوالی علاقے میں بھی ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بریلی۔متھرا ہائی وے پر کچھلا کے نزدیک گذشتہ رات موٹر سائیکل سوار والد ۔ بیٹی پیچھے سے آرہے ٹرک نے کچل دیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔