آر ایل ایس پی کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے پارٹی کی ریاستی مجلس عاملہ اور قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ بلائی ہے۔
ریاستی مجلس عاملہ کی آج پورے دن جاری میٹنگ میں تمام ضلعی صدور نے انضمام سے متعلق تجویز پر بحث کے بعد آخری فیصلہ کرنے کے لیے مسٹر کشواہا کو اختیار دیا ہے۔
کل صرف رسمی کاروائی کے لیے قومی کونسل کی میٹنگ بلائی گئی ہے، جس میں انضمام سے متعلق تجویز پر آخری مہر ثبت ہو جائے گی۔ اس کے بعد ممکنہ طور پر اتوار کے روز ہی آر ایل ایس پی کا جے ڈی یو میں با ضابطہ انضمام ہو جائے گا۔