ETV Bharat / city

آر جے ڈی کے ریاستی نائب صدر وجیندر یادو کا استعفیٰ - وجیندر یادو کا استعفیٰ

بہار میں رواں سال ہونے والے اسمبلی الیکشن سے قبل اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے ریاستی نائب صدر وجیندر یادو نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

RJD state vice president Vijender Yadav has resigned
آر جے ڈی کے ریاستی نائب صدر وجیندر یادو کا استعفیٰ
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 5:36 PM IST

آر جے ڈی کے سابق رکن اسمبلی اوریاستی نائب صدر وجیندر یادو نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی میں ان کے جیسے وفادار اور محنتی سپاہی کے لئے اب جگہ نہیں رہ گئی ہے مسلسل نظرانداز کئے جانے کے باوجود وہ پارٹی کے ایک وفادار کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی میں انہوں نے خون پسینہ لگایا اسے چھوڑتے ہوئے تکلیف ضرور ہورہی ہے لیکن اب اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہ گیا تھا۔

مسٹر یادو نے اپنے استعفیٰ سے متعلق خط ریاستی قیادت کو ارسال کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ منگل کو ہی آر جے ڈی کے پانچ کونسل کے ارکان پارٹی سے استعفیٰ دے کر حکمراں جماعت جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو)میں شامل ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.