ETV Bharat / city

کسان بل کی مخالفت میں زبردست احتجاج

مرکزی حکومت کی جانب سے پاس کیے گئے زراعت بل کے خلاف آج ارریہ میں مختلف پارٹیوں نے زبردست احتجاج و مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم ضلع کلکٹر پرشانت کمار کو سونپا۔ میمورنڈم دینے سے قبل بھاکپا مالے، جن ادھیکار پارٹی، کانگریس اور راجد کے کارکنان ایک جلوس کی شکل میں شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر گھومے اور وزیراعظم نریندر مودی مردآباد کے نعرے لگائے۔ جلوس میں تمام پارٹی کے علاوہ کسانوں نے بھی اپنی شراکت درج کرائی اور مرکزی حکومت کے اس بل کی مخالفت کی۔

Rjd, CPI's strong protest against farmers' bill
کسان بل کی مخالفت میں راجد، بھاکپا کا زبردست احتجاج
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 8:49 PM IST

ارریہ: شہر کے چاندنی چوک پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ اس سے قبل بھاکپا مالے کے سریش چودھری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے مودی حکومت اقتدار میں آئی ہے تب سے کسانوں کا زبردست استحصال ہو رہا ہے۔ زراعت بل کی شکل میں یہ کالا قانون زبردستی کسانوں پر نافذ کیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو کسانوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے. اور اس بل کے پاس ہونے پر یہ واضح ہو گیا کہ مودی حکومت کسانوں سے زیادہ سرمایہ داروں سے دلچسپی ہے۔ اس بل کے ذریعہ مرکزی حکومت نے کسانوں کی کمر توڑنے کی کوشش کی گئی ہے.

ویڈیو

کسان ساوتری دیوی نے کہا کہ یہ بل پوری طرح سے کسان مخالف بل ہے جسے مرکزی حکومت فوراً واپس لے، ورنہ پورے ملک میں ہم کسان تحریک چلائیں گے. ساوتری دیوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کہتے ہیں کہ ہم کسان کے محافظ ہیں مگر وہ غلط بیانی کرتے ہیں، اگر وہ ہمارے محافظ ہوتے تو اس بل کی مخالفت میں ہمارے ساتھ ہوتے. بہار میں سرکاری افسر شاہی شباب پر ہے، ہر جگہ بدعنوان افسر تعینات ہے. اس موقع پر کئی لوگوں نے بھی خطاب کیا. وہیں دوسری جانب راجد نے بھی زبردست احتجاج کیا۔

protest of CPI (M)
بھاکپا کا زبردست احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.