ETV Bharat / city

راہل گاندھی نے بہار کے گڈ گورننس پر کیا حملہ

بہار کے ویشالی میں لڑکی کو زندہ جلانے کے معاملے میں راہل گاندھی نے بہار حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔

rahul gandhi
rahul gandhi
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 12:35 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار کے ضلع ویشالی میں لڑکی کو زندہ جلانے کا معاملہ پس پشت ڈالنے کے سلسلے میں حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مفادات کے لیے ’گڈ گورننس‘ کی نقلی بنیاد کھسکنے سے بچانے کے لیے غیر انسانی اقدام زیادہ بڑا جرم اور خطرناک روش ہے۔
راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ واقعہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ہوا تھا اور ریاستی حکومت نے ’گڈ گورننس‘ کی اپنی جھوٹی تشہیر پر پردہ ڈالنے اور ووٹر کو گمراہ کرنے کے لیے خطرناک قدم اٹھایا ہے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’کس کا جرم زیادہ خطرناک ہے۔ جس نے یہ غیر انسانی فعل کیا یا جس نے انتخابی فائدے کے لیے اسے چھپایا تاکہ اس ’کُشاسن‘ (بد حکمرانی) پر اپنے جھوٹے ’سُشاسن‘ (بہتر حکمرانی) کی بنیاد رکھ سکے؟‘
کانگریس کے رہنما نے اس ٹویٹ کے ساتھ بہار کے حاجی پور ڈیٹ لائن سے چھپی ایک خبر کو پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کا ماحول خراب نہ ہو‘ لہٰذا پولیس نے لڑکی کو زندہ جلانے کا معاملہ دبا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.