ETV Bharat / city

ربیع الاول مہینہ میں نبی کریمﷺ کی سیرت اور تعلیمات عام کریں: انیس الرحمن قاسمی - Publicize the biography and teachings of the Holy Prophet PHA in the month of Rabi-ul-Awal: Anis-ur-Rehman Qasmi

موجودہ وقت میں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس ماہ میں نبی کریمﷺ کی سیرت پر کتاب شائع کراکر مسلموں و غیر مسلموں میں تقسیم کریں، جس سے اسلام کی صحیح اور سچی تعلیمات کو اس کے ذریعہ لوگوں تک پہونچایا جائے۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/15-October-2021/13362414_patna-anis.jpg

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 1:27 PM IST

پٹنہ: اس وقت دنیا میں عموماً اور ہندوستان میں خصوصاً بے چینی اور عدم رواداری، عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے اور سماجی تحفظ کو کئی سطح پر شدید خطرات لاحق ہیں، ایسے حالات میں رسول اللہﷺ کی سیرت اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دنیا کی رہنمائی کی جائے اور اس چیز کو واضح کیا جائے کہ مذہبی رواداری، حقوق کا تحفظ، امن بھائی چارگی، عدل و انصاف اور ہر قسم کے تعصبات سے پاک سماج کی تشکیل صرف اسلام ہی کے ذریعہ ممکن ہے۔ اس مہینہ میں نبی کریمﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اور مسلمانوں میں ملی اتحاد و مضبوط کرنے و عام انسانوں میں اکرام انسانیت کا جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔

ویڈیو دیکھیے

مذکورہ باتیں آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ملی کونسل صوبائی سطح پر اس پورے مہینے کو سیرت کے مہینے کے طور پر منائے گی اور اس کے لئے شہر کے مختلف تاریخوں میں سیرت رسول اللہﷺ کے عنوان سے پروگرام کرے گی۔
مزید پڑھیں: پٹنہ: نومنتخب امیر شریعت کے ہاتھوں شارب ضیاء رحمانی کی کتاب کا اجراء

کولکتہ: جماعت اسلامی ہند کے سمپریتی اسٹال سے درگاہ پوجا میں بھائی چارہ کا پیغام

مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ اہل محلہ دس روزہ فروغ سیرت کی مجلس منعقد کرے، ہر اتوار اور جمعہ کو اپنے محلہ میں سیرت کا پروگرام ماہ ربیع الاول میں منعقد کریں، جس میں خواتین کے لیے خصوصی نظم کیا جائے۔ ربیع الاول کے مہینہ میں سیرت کے عنوان سے مضامین علماء و دانشوران سے لکھوائی جائیں، اگر غیر مسلموں کے مضامین آئیں تو اسے بھی لوگوں تک پہنچائی جائے۔ سیرت کے موضوع پر چھوٹے چھوٹے کتابچے اردو، ہندی، اور انگریزی میں شائع کر مسلم و غیر مسلم بھائیوں تک پہونچایا جائے۔ سیرت کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے اور اسلام کی صحیح اور سچی تعلیمات کو اس کے ذریعہ لوگوں تک پہونچایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.