اس دوران این ڈی اے کی جانب سے ایک عوامی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ستائش کی اور یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے مدت کار میں ایک بھی روز چھٹی نہیں کی لہذا اب یہ عوام فیصلہ کرے کہ انہیں کام کرنے والا وزیراعظم چاہیے یا پھر آرام کرنے والا وزیراعظم چاہیے۔
ریاستی وزیر سڑک نند کشور یادو نے کہا کہ بہار میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کیے گئے اور سڑکوں کا جال بچھانے، پانی اور بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی۔
ریاستی وزیر وجیندر چودھری نے کہا کہ گذشتہ ضمنی انتخاب میں عوام نے ہمدردی کی وجہ سے آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز عالم کو ووٹ دیا مگر اب حالات ایسے نہیں۔
انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ جذبات کی بنیاد پر ووٹ نہ دیں بلکہ ایسے امیدوار کا انتخاب کرے جو حلقے میں ترقیاتی کاموں کر سکے۔