ETV Bharat / city

ارریہ کی ترقیاتی کاموں پر پردیپ کمار و سرفراز عالم آمنے سامنے - رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ

مرکز میں بر سر اقتدار جماعت بی جے پی اپنی دوسری مدت کے ایک برس مکمل ہونے پر اپنی حصولیابی کو عوام کے سامنے رکھ رہی ہے۔

ارریہ کی ترقیاتی کاموں پر پردیپ کمار و سرفراز عالم آمنے سامنے

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 1:21 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کی ترقیاتی کاموں کی بات کی جائے تو اس پر راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر رہنما سرفراز عالم نے مودی 2.0 کے ایک پہلے سال کو مایوس کن سال قرار دیا ہے، جبکہ بی جے پی کے رہنما اور ضلع کے موجودہ رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے اسے تاریخی بتایا ہے۔

ارریہ کی ترقیاتی کاموں پر پردیپ کمار و سرفراز عالم آمنے سامنے

رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں 'ہم نے وہ سارے کام کیے جو گزشتہ ستر برسوں میں نہیں ہوا تھا، اس ایک سال کی قلیل مدت میں ڈیڑھ سو پل اور ساڑھے تین سو کیلو میٹر کی سڑک کی تعمیر کی منظوری دلائی، اس کے علاوہ ریلوے لائن میں اہم کام ہوئے۔

ارریہ سے گلگلیا تک ریلوے لائن کی پٹری بچھائی جا رہی ہے، اسی طرح آج ارریہ کے تمام بلاک و پنچایت میں پکی سڑک بن گئی ہے، لوگوں کو مرکزی حکومت کے کئی منصوبوں کو ارریہ لاکر ضرورت مندوں تک اس کا فائدہ پہنچا یا جا رہا ہے، آیوش مان بھارت کے تحت کئی مریضوں کو اس کا فائدہ پہنچا'۔

پردیپ کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ 'جس طرح ہمارے وزیراعظم نریندر مودی کا خواب ایک نیا بھارت بنانے کا ہے اسی طرح ہمارا بھی خواب ایک نیا ارریہ بنانے کا ہے، یہاں کے لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد اور بھروسہ کیا ہے اسے ٹوٹنے نہیں دوں گا'۔

وہیں سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے کہا کہ گزشتہ ایک سال ارریہ ضلع کے لوگوں کے لیے مایوس کن رہا، نیا کچھ کام نہیں ہوا، ہم نے جو کام چھوڑا تھا آج بھی وہیں کام ہو رہا اور ان ہی منصوبوں کو منظوری مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.