ETV Bharat / city

مظفر پور کی لیچی کی ہوگی ہوم ڈیلیوری - مظفر پور شاہی لیچی

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو آن لائن آرڈر کرنا ہوگا۔ اس کے بعد یہ پسندیدہ پھل لیچی آپ کے گھر پہنچے گا۔

مظفر پور کی لیچی کی ہوگی ہوم ڈلیوری
مظفر پور کی لیچی کی ہوگی ہوم ڈلیوری
author img

By

Published : May 23, 2020, 8:31 AM IST

کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لیے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران آپ گھر پر بیٹھے مظفر پور کی شاہی لیچی اور بھاگلپور کے جردالو آم کا مزہ لیں گے، اس کے لیے بہار محکمہ زراعت نے بغیر کسی اضافی قیمت کے ان مزیدار پھلوں کو آپ کے گھروں تک پہنچانے کی سہولت شروع کر دی ہے۔

محکمہ زراعت اب باغات میں تازہ پکے ہوئے جردالو آم اور شاہی لیچی کی 'ہوم ڈیلیوری' کرے گی، اس کے لیے کوئی الگ سے فیس نہیں لی جائے گی، بشرطیکہ کہ کم از کم لیچی کے لیے دو اور آم کے لیے پانچ کلو گرام آرڈر دینا ہوگا۔

وزیر زراعت پریم کمار نے کہا کہ کرونا بحران کے دوران لوگوں کو لیچی اور آم خریدنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگوں اور کسانوں کے مفاد کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے، انہوں نے کہا 'فی الحال یہ سہولت صرف تین شہروں مظفر پور، پٹنہ اور بھاگل پور کے شہری علاقوں میں موثر ہوگی، اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اگلے سیزن سے ہر ضلع میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی، دونوں پھلوں ی آئی ٹی ٹیگ حاصل ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی سے 15 جون تک مظفر پور کی شاہی لیچی اور بھاگلپور کے جردالو آم کے لیے ایک جون سے 20 جون تک ڈائریکٹوریٹ آف باغوانی کی ویب سائٹ پر آن لائن آرڈر دے سکتے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ باغوانی کی جانب سے محکمہ ڈاک کے توسط سے شاہی لیچی اور جردالو آم کو گاہک کے گھر تک پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں، ریاستی باگوانی مشن پٹنہ نے بند ہونے کی وجہ سے لیچی کی فروخت سے متعلق پوسٹ آفس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

وزیر زراعت نے بتایا کہ گھر تک پہنچانے میں آنے والے اخراجات متعلقہ پروڈیوسر تنظیم برداشت کرے گی، ویب سائٹ پر آرڈر دینے کے 24 گھنٹوں کے اندر لیچی کو گاہک کے گھر پہنچا دیا جائے گا، ہوم ڈلیوری کے بعد صارفین ڈیجیٹل ادائیگی کرسکیں گے۔

محکمہ زراعت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 25 مئی کے بعد بڑے پیمانے پر لیچی ٹوٹنا شروع ہوجائے گی، اس کے ساتھ ہومڈلیوری کے لیے آن لائن آرڈر لیے جائیں گے، انہوں نے اعتراف کیا کہ رواں برس کی بندش سے کاشتکاروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ باہر کے تاجروں یا ٹھیکیداروں کے نہیں آنے کی وجہ سے کاشتکاروں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے، لیکن انہیں لیچی کو دوسرے علاقوں میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

کسانوں اور تاجروں کو گاڑیوں کے اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا 'ہمارا مقصد مصنوعات کو مارکیٹ تک مہیا کرنا ہے، اس کے بعد یکم جون سے جردالو آم گھر کی بھی ہوم ڈلیوری کی تیار ہے'۔

ریاست کے سب سے بڑے لیچی کاشتکار بھولا ناتھ جھا نے کہا کہ اس سال لیچی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن باہر کے خریداروں کی عدم موجودگی کے سبب کسانوں کو مناسب قیمت نہیں مل سکی ہے، انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا لیکن انہوں نے لیچی کے کسانوں کو مزید سہولیات اور ریلیف کی فراہمی کی بھی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.