ETV Bharat / city

پٹنہ میں پوسٹر وار

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں چوک چوراہوں پر تقریبا ڈھائی مہینوں سے جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے درمیان سیاسی پوسٹر وار جاری ہے۔

پٹنہ میں پوسٹر وار
پٹنہ میں پوسٹر وار
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 12:57 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:41 PM IST

اس جنگ میں بطور اہم کھلاڑی جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) اور راسٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی ڈی) ہیں۔

پٹنہ میں پوسٹر وار

یہ پوسٹر وار ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جاری ہے۔ اس سیاسی پوسٹر وار میں کانگریس نے شامل ہو کر سیاست میں شدت پیدا کر دی ہے۔

کانگریس نے اپنے پوسٹر میں ریزرویشن کا کارڈ کھیلا ہے۔ اس تعلق سے آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدہ نند سنگھ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ 'لوگوں کو کیا بتایا جا رہا ہے یہ بتانے والے پر منحصر نہیں ہے۔ جاننے والا جانتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ اگر کوئی اپنا چہرہ سجا کر عوام کے سامنے چھپانا چاہتا ہے۔ عوام اس سے پوری طرح واقف ہے کہ وہ کیسا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ عوامی حمایت کی بےعزتی کرنے والے لوگ ہیں۔ عوامی حمایت بہار میں اس لیے ملی تھی کہ فرقہ پرست طاقتوں کو اس ریاست میں کرسی نہیں ملنی چاہیے تھی۔ کیوں کہ جو سماج کو مذہب اور ذات کی بنیاد پر تقسیم کرتا ہے وہ کبھی بھی لوگوں کے اندر اعتماد اور قوت پیدا ہی نہیں کر سکتا کیوں کہ بدامنی کا ماحول سب کو پہچان کرتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ جو چاہے پوسٹر لگا دیں لیکن عوام کے دل میں انہوں نے جو چوٹ پیدا کیا ہے وہ ان کے پوسٹر سے مٹنے والا نہیں ہے اب ان کے جانے کی باری ہے'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:41 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.