بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں دردناک سڑک حادثہ ہوا ہے، جس میں تین پولیس والوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ علی الصبح کے آس پاس بتائی گئی ہے Road Accident Mornig in Patna۔
معاملہ داناپور میں بیئور موڑ کے پاس ہوا ہے۔ حادثہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ علی الصبح 4:30 بجے کے قریب گردنی باغ تھانہ پولیس Gardanibagh Police Station کی گشتی ٹیم جارہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار سے آرہی ہائیوا پولیس جپسی کے اوپر پلٹ گیا۔ حادثے میں گردنی باغ تھانے کے تین پولیس ملازمین کی موت ہوگئی ہے۔
حادثے میں تین ہوم گارڈ کے جوان کے ساتھ دو پولیس ملازمین بُری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔
جن پولیس والے کی موت ہوئی ہے ان کی پہچان پوکھرراج ساؤ ولدیت نرنجن ساؤ منیر پٹنہ، راجیش کمار ڈرائیور سیگوڑی پٹنہ اور پربھو ساؤ سالم پور پٹنہ کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:
فی الحال زخمی پولیس والوں کا پٹنہ کے پرائیویٹ ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
موقع پر گردنی باغ تھانہ Gardani bagh Police Station Patna صدر سمیت دیگر تھانے کی پولیس پہنچ چکی ہے۔