ریاست بہار کے ضلع کیمور میں 8 دسمبر کی رات گھر میں سوئی خاتون پر تیزاب پھینکے کے واردات سے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔
تفتیش کے بعد ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ خاتون پر تیزاب پھنکنے والا شخص اس کا رشتہ دار ہی تھا، پولیس نے ملزم شاہنواز احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کی تیزاب متاثرہ خاتوں کے بیان پر تکنیکی جانچ کی گئی جس میں شاہنواز کو ملوث پایا گیا۔
انہوں نے مزیدبتایا کہ ملزم تیزاب پھینکنے کے بعد اس خاتون کے ساتھ ہسپتال بھی گیا تھا تاکہ کسی کو اس پر شک نہ ہو۔
ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ 'شاہنواز اس معاملے کے تحت شروع سے ہی مشکوک لگ رہا تھا۔
مزید پڑھیں: این پی آر سے متعلق حکومت کے تیور میں نرمی
واضح رہے کہ گرفتار شاہنواز پہلے بھی آرمس ایکٹ معاملہ میں جیل جا چکا ہے۔