بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں سنہ 1851 میں قائم کی گئی مشہور ترین لائبریری خدابخش اورینٹل لائبریری کے لارڈ کرزن ریڈنگ روم کا وجود خطرے میں دکھتا نظر آ رہا ہے۔ مختلف تنظیموں نے اس مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خدا بخش اورینٹل لائبریری قریب میں واقع گورنمنٹ اردو لائبریری کا بھی وجود خطرے میں ہے۔
خدا بخش اورینٹل لائبریری کے اوپر سے پل گزارنے کا منصوبہ - خدابخش اورینٹل لائبریری اور گورنمنٹ اردو لائبریری
پٹنہ کے اشوک راج پتھ علاقے میں واقع قدیم ترین خدابخش اورینٹل لائبریری کو ٹریفک سے نجات دلانے کے لیے لائبریری کے اوپر سے پل گزارنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ جس کے سبب لائبریری کے احاطے میں واقع ایک ہیریٹیج بلڈنگ کا وجود خطرے میں ہے۔ ساتھ ہی گورنمنٹ اُردو لائبریری پر بھی خطرے کے بادل منڈلاتے نظر آ رہے ہیں۔
خدا بخش اورینٹل لائبریری کے اوپر سے پل گزارنے کا منصوبہ
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں سنہ 1851 میں قائم کی گئی مشہور ترین لائبریری خدابخش اورینٹل لائبریری کے لارڈ کرزن ریڈنگ روم کا وجود خطرے میں دکھتا نظر آ رہا ہے۔ مختلف تنظیموں نے اس مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خدا بخش اورینٹل لائبریری قریب میں واقع گورنمنٹ اردو لائبریری کا بھی وجود خطرے میں ہے۔
وہیں، اس تعلق سے پٹنہ کے ڈی ایم چندر شیکھر سنگھ نے کہا کہ' ابھی لائبریری کو این او سی کے لیے تجویز دی گئی ہے، کوئی کام زبردستی نہیں کیا جائے گا۔ خدابخش اورینٹل لائبریری کی گورنگ باڈی کے ڈائریکٹر ریاست کے گورنر پھاگو چوہان نے ڈی ایم کو خط لکھ کر لائبریری کو بچانے اور متبادل راستہ تلاش کرنے کی ہدایت دی ہے۔