ETV Bharat / city

بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت - covid19

ملک بھر میں لاک ڈائون کی وجہ سے ڈاکٹر بی آر امبیدکر کے یوم پیدائش پر انہیں سادگی کے ساتھ یاد کیا۔

b r ambedkar
بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 2:55 PM IST

ریاست بہار میں ضلع کیمور کے بھگوان پور چوک پر بی ایس پی لیڈر مننا پانڈے نے لاک ڈائون میں سماجی دوری کا لحاظ کرتے ہوئے بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

ضلع کیمور میں بھارت کے آئین کے معمار اعلیٰ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے ایک سو بیسویں یوم پیدائش کے موقعے پر بڑی ہی سادگی سے لوگوں نے یاد کیا۔

ضلع میں بھگوان پور چوک پر آئین کے معمار اعلیٰ کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نظر کر بی ایس پی لیڈر اوم پرکاش نے یاد کیا۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ’’آج ہی کے دن بابا صاحب امبیڈکر مدھیہ پردیش میں مہو میں پیدا ہوئے تھے جسے آج ڈاکٹر امبیڈکرنگر کے نام سے جانا جاتا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ آج پورے ملک میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کر انہیں زبردست طریقہ سے یاد کیا جاتا ہے۔ تاہم کووڈ -19 کی وجہ سے نافذ لاک ڈائون کے وجہ سے لوگ بڑے پروگراموں کا اہتمام تو نہیں کر سکے لیکن اپنے اپنے گھروں میں بابا صاحب کو یاد کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.