ETV Bharat / city

Patna's Moinul Haq Stadium: 'معین الحق اسٹیڈیم کو جلد قومی درجہ دیا جائے گا'

ریاستی وزیر آلوک رنجن (Minister for Arts, Culture and Sports Alok Ranjan) کا کہنا ہے کہ پٹنہ کا معین الحق اسٹیڈیم بہار کا قدیم اسٹیڈیم ہے، جہاں اکثر و بیشترکھلیوں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ ا س کے علاوہ قومی سطح کے کئی فینسی کرکٹ مقابلوں کا انعقاد بھی یہاں عمل میں آیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس کا دائرہ وسیع کر کے اس اسٹیڈیم کو قومی اسٹیڈیم کا درجہ دلایا جائے۔

وزیر آلوک رنجن
وزیر آلوک رنجن
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 4:04 PM IST

ریاست بہار کے محکمہ فن و ثقافت و کھیل کے وزیر آلوک رنجن (Minister for Arts, Culture and Sports Alok Ranjan) نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹنہ کے معین الحق اسٹیڈیم کو جلد قومی اسٹیڈیم کا درجہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ایسے مختلف منصوبوں پر کام نہیں ہو سکا تھا جو ہماری ترجیحات میں شامل تھے۔ ثقافتی نقطہ نظر سے کئی سارے اہم پروگرامز ہونے تھے جو اس وقت نہیں ہوئے تھے، اب ان کی شروعات ہو رہی ہے۔

اس سے بہار کے ان نوجوانوں کو اپنے فن کا مظاہرہ دکھانے کا موقع ملے گا جو کورونا کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کو نہیں نکھار سکے تھے۔

وزیر آلوک رنجن

انہوں نے کہا کہ اسی طرح بہار میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مواقع پیدا کرنے کے لئے باہر کی متعدد کمپنیز کو یہاں آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کے مطابق بہت جلد یہاں کئی پروجیکٹ شروع ہو رہے ہیں جس سے ان کمپنیوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پٹنہ کا معین الحق اسٹیڈیم (Moinul Haq Stadium) بہار کا قدیم اسٹیڈیم ہے، یہاں ریاستی اور غیر ریاستی سطح پر کھیلوں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ ساتھ ہی قومی سطح پر کئی فینسی کرکٹ مقابلوں کا انعقاد بھی یہاں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس کا دائرہ وسیع کر اس اسٹیڈیم کو قومی سطح پر اسٹیڈیم کا درجہ دلایا جائے تاکہ اس کے ذریعے یہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ معین الحق اسٹیڈیم کے سلسلے میں محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ دو میٹنگیں ہو چکی ہے۔ اب اس میں تیزی لانے کے لیے عنقریب میٹنگ منعقد کر کے کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:آپ کھیل میں ماہر ہیں تو حکومتِ بہار میں مل سکتی ہے نوکری

لوک رنجن نے مزید کہا کہ نتیش حکومت کی توجہ چہار جانب ہیں، وہ یہاں کے کھلاڑیوں کی صلاحیت کو قومی سطح پر پیش کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہم لوگ پابند عہد ہیں۔ کھلاڑیوں کے لیے جو بھی سہولیات ہوں گی اسے پورا کیا جائے گا۔ ہمارے پاس فنڈ کی کمی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.