ETV Bharat / city

پٹنہ: آل انڈیا ملی کونسل کے سہ روزہ قومی اجلاس کا آغاز 12 نومبر سے - پٹنہ ای ٹی وی بھارت خبر

مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ ملی کونسل کے سہ روزہ اجلاس میں ملک بھر سے تقریباً دو سو سے زائد علماء کرام و دانشوران شرکت کر رہے ہیں۔ تین دنوں میں مختلف سیشن میں کئی پروگرام منعقد ہونے ہیں۔

آل انڈیا ملی کونسل
آل انڈیا ملی کونسل
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 4:34 PM IST

آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر اور پروگرام آرگنائزر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ آل انڈیا ملی کونسل اپنے قیام سے ہی ملی مسائل کے حل کے لئے مسلسل جدوجہد کرتی رہی ہے۔ 1992 سے ملک کے مختلف گوشوں میں کام کر رہی ہے۔ ابھی ملی کونسل باضابطہ طورپر 24 ریاستوں میں کام کر رہی ہے۔ ملی کونسل کا پٹنہ اور بہار سے خاص تعلق ہے، کیونکہ اس کے بانی حضرت قاضی مجاہد الاسلام قاسمی ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہم بہار والوں کے لیے خوش بختی کی بات ہے کہ ملی کونسل کے اکیسویں سہ روزہ مجلس عمومی کی میزبانی کا شرف ہمیں حاصل ہوا ہے۔ یہ اجلاس ملت کے لئے ایک نئی صبح لے کر آئے گی۔

آل انڈیا ملی کونسل

مذکورہ باتیں مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ اس اجلاس میں ملک بھر تقریباً دو سو سے زائد علماء کرام و دانشوران کی شرکت ہو رہی ہے۔

ان تین دنوں میں مختلف سیشن میں کئی پروگرام منعقد ہونے ہیں۔ پہلے روز مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوگی۔ دوسرے روز تعلیمی بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس المعہد العالی کے گراؤنڈ میں منعقد ہوگی جس کی صدارت ملی کونسل کے قومی صدر حضرت مولانا عبد اللہ مغیثی کریں گے۔ اس موقع پر خواتین کے لیے ایک خصوصی نشست دن کے دو بجے معہد گراؤنڈ میں رکھی گئی ہے جس کا عنوان ملت کی ترقی میں عورتوں کا کردار رکھا گیا ہے۔

اسی طرح 14 نومبر کو اسکول اور مدارس کے طلباء کے سیرت کویز کا بھی انعقاد ہوگا، تاکہ ہماری نسل اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے واقف ہو سکے۔

مزید پڑھیں:آل انڈیا ملی کونسل کے صوبائی اجلاس میں کئی اہم تجاویز منظور

مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا موجودہ حالات میں درپیش کئی مسائل اس اجلاس میں زیر بحث ہوں گے۔ امید ہے کہ جب اہل علم و دانشور ایک ساتھ بیٹھیں گے تو ہم نتائج تک پہنچ سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.