ETV Bharat / city

پٹنہ: مومن برادری کو ہرسطح پرمضبوط کرنے کی ضرورت، ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری - مومن برادری کو ہرسطح پرمضبوط کرنے کی ضرورت

سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری نے کہا کہ مومن برادری کو سیاسی، سماجی سمیت ہرسطح پر نظر انداز کیا گیا ہے، جبکہ مسلم قوم میں اگرسب سے زیادہ اگر کسی کی آبادی ہے تو وہ انصاری برادری ہے۔ جوکہ مسلمانوں کی آبادی کا 80 فیصد حصہ ہے۔ اس کے باوجود سیاسی و سماجی طور پر ہماری کتنی نمائندگی ہوئی ہے؟

مومن برادری
مومن برادری
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 12:46 PM IST

آزادی کے بعد سے ملک میں ہر سطح پر مسلم قوم تعصب و تنگ نظری کی شکار ہوتی رہی ہے، اسے ہر محاذ پر مسلسل محرومی، ناکامی، اور پسماندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، بالخصوص مومن برادری کو سیاسی ہو یا سماجی ہر سطح پر نظر انداز کیا گیا ہے، جبکہ مسلم قوم میں سب سے زیادہ کسی برادری کی آبادی ہے تو وہ انصاری برادری ہے۔ جو کہ مسلمانوں کی آبادی کا 80 فیصد حصہ ہے۔ اس کے باوجود سیاسی و سماجی طور پر ہماری کتنی نمائندگی ہے؟ سیاسی رہنماوں کو ہمارے مسائل سے نہیں ہمارے ووٹ سے مطلب ہے۔ اب ایسا نہیں چلے گا۔ جو پارٹی ہمیں حصہ داری دے گی ہم اس کے ساتھ ہوں گے، جو نہیں دے اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔

مومن برادری

مذکورہ باتیں پٹنہ میں منعقد نیشنل مومن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مومن کانفرنس کے قومی صدر و سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری نے کہی۔

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ نیشنل مومن کانفرنس ایک غیر سیاسی تنظیم ہے، اس کا واضح موقف ہے کہ آپ خواہ کسی بھی جماعت، تنظیم یا ادارہ سے تعلق رکھتے ہوں، لیکن نیشنل مومن کانفرنس کی بنیادی پالیسیوں اور اغراض و مقاصد سے اگر آپ اتفاق رکھتے ہیں توآپ بھی اس سے جڑ سکتے ہیں اور اپنی برادری کے لیے آواز بلند کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ برادری اقتصادی، سماجی، تعلیمی طور پر کمزور ہے، اس کی فلاح و بہبود کے لئے سیاسی طور پر آئینی حقوق دلانے اور ان کی ترقی کی راہوں کو استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں:

پٹنہ: غیرمسلم دانشوروں کا سیرت کانفرنس سے خطاب

مذکورہ کانفرنس میں بہار کے مختلف اضلاع کے علاوہ مدھیہ پردیش، اتر پردیش، جھارکھنڈ سے بھی عہدیداران و کارکنان شامل ہوئے اور مومن کانفرنس کے ذریعہ ایک نئی تحریک چھیڑنے کی بات کہی۔

سیوان سے آئے پرویز عالم انصاری نے کہا کہ آج نئی نسل پر محنت کرنے کی ضرورت ہے، انہیں تعلیم سے جوڑنا ہوگا، جب تک انہیں تعلیم سے نہیں جوڑا جائے گا تب تک ہماری برادری ترقی نہیں کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.