ETV Bharat / city

چھٹھ پوجا: اس بار بھی مسلمان 'گھاٹ' کی صفائی میں شانہ بشانہ

ہندو مذہب کے لوگوں کے یقین کے مطابق بھگوان بھاسکر کی پوجا کا یہ تہوار'چھٹھ' کہلاتا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں روایتی 'نہانے کھانے'کے ساتھ چھٹھ پوجا کی چار روزہ تقریبات شروع ہوئیں۔

muslim clean chhath ghat in patna
مسلم برادران نے بھی گھاٹ کی صفائی میں حصہ لیا
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 7:24 PM IST

ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ سے متصل شہر مسوڑھی کے منیچک سوریا مندر تالاب گھاٹ پر متعدد سماجی تنظیم کی جانب سے صفائی مہم چلائی جارہی ہے۔ ایک طرف جہاں انتظامیہ کی جانب سے متعدد قسم کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ وہیں اس موقع پر بہت ساری سماجی تنظیمیں بھی صفائی ستھرائی مہم میں مصروف ہیں۔

مسلم برادران نے بھی گھاٹ کی صفائی میں حصہ لیا

چھٹھ پوجا کے موقع پر بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کی ایک انوکھی مثال دیکھنے کو مل رہی ہے، اس موقع پر مسلم برادری نے فرقہ وارانہ اتحاد کی مثال قائم کی اور گھاٹ پہنچ کر صفائی مہم میں شامل ہوئے۔ وہیں مندر کمیٹی کے ممبران بھی ان کے ساتھ شانہ بشانہ صفائی میں مصروف ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ چھٹھ پوجا کےموقع پر پرانی مسجد کمیٹی کے ممبران کی جانب سے گھاٹ کی صفائی کا معاملہ یہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ ہر برس کمیٹی کے کارکنان مل جل کر اس گھاٹ کی صاف صفائی کرتے ہیں۔

پٹنہ ضلع کے ایک چھوٹے سے قصبہ مسوڑھی کی پرانی مسجد کمیٹی کے ممبروں کا کہنا ہے کہ' ہر برس چھٹھ پوجا کے موقع پر ہم لوگ اس گھاٹ پر پہنچ کر صاف صفائی کرتے ہیں اور یہ ہندو مسلم اتحاد کی علامت ہے، سوریہ مندر کمیٹی کے صدر ششی بھوشن کمار نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، خواہ وہ تہوار دسہرہ، دیوالی ہو یا محرم عید، ہم سب اکٹھے مناتے ہیں اور ہم سب لوگ اس چھٹ تہوار پر بھی مل جل کر کام کر ہرے ہیں۔

مزید پڑھیں:

نتیش کمار کو انوکھے انداز میں مبارکباد

کورونا وبا کے پیش نظر انہوں نے تمام عقیدتمندوں سے یہ بھی اپیل کی کہ گھاٹ کے بجائے اپنے گھروں میں پوجا کریں گھاٹ پر بھیڑ سے بچیں۔ کیوں کہ ابھی کورونا ختم نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.