ETV Bharat / city

پٹنہ:نو اکتوبر کو امارت شرعیہ کے نئے امیرِ شریعت کا انتخاب - پٹنہ ای ٹی وی بھارت خبر

امارت شرعیہ کے سابق ناظم انیس الرحمن قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 9 تاریخ کو امیر شریعت کا انتخاب ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارباب حل وعقد متفقہ طور پر نئے امیر کا انتخاب کرینگے

مولانا انیس الرحمن قاسمی
مولانا انیس الرحمن قاسمی
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 5:40 AM IST

Updated : Oct 7, 2021, 10:27 AM IST

امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ جھاکھنڈ کے نئے امیرِ شریعت کا انتخاب نو اکتوبر کو ہونا ہے ۔نئے امیرِ شیرعت کے انتخاب کے لئے گذشتہ دنوں متعدد خبریں منظرِعام پر آئیں۔امیر شریعت کے انتخاب کو لے کر فریقین کے درمیان کئی طرح کی باتیںبھی سامنے آئیں ۔اس کے بعد فریقین کی جانب سے منتخب افراد نے یہ فیصلہ کیا کہ نو اکتوبر 2021 کو اتفاق رائے سے نئے امیر شریعت کا انتخاب عمل میں آئیگا۔

مولانا انیس الرحمن قاسمی

مذکورہ انتخاب کے عمل کے لئے امارت شرعیہ کے ارکان سرگرمِ عمل ہیں

امارت شرعیہ کے سابق ناظم مولاناانیس الرحمن قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 9 تاریخ کو امیر شریعت کا انتخاب ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارباب حل وعقد متفقہ طور پر نئے امیر کا انتخاب کرینگے

انیس الرحمن قاسمی نے اپنے 40 سالہ امارت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دوران کئی دارالقضا قائم کئے. کئ عمارتیں تعمیر کی گئیں. انہوں نے کہا کہ میں نے دو امیر شریعت مولانا نظام الدین اور مولانا ولی رحمانی کا اپنے دور میں انتخاب کرایا.

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کئی بار ایسا ہوا ہے کہ ارباب حل وعقد ایک نام پر متفق ہو گئے. جن کا نام پیش کیا گیا انہوں نے ہی کسی بزرگ کے نام تجویز رکھی لوگ متفق ہو گئے اور امیر شریعت کا نتخاب کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی امارت شرعیہ کے مختلف شعبوں سے جڑا ہوا ہوں. جب بھی ضرورت محسوس ہوئی ہم نے نائب امیر شریعت اور قائم مقام ناظم کو مشورہ دیا ہے. اور حق مشورہ دینا کوئی غلطی تو نہیں ہے. اس کو اگر سازش کہا جا رہا ہے تو کیا کیا جائے.

مولان انیس الرحمن قاسمی نے اعتراف کیا کہ آج علماء میں سیاسی بصیرت کا فقدان ہے. لوگوں کو اس کی سمجھ کم ہے. جبکہ دستور میں لکھا ہوا ہے اوصاف امیر میں یہ ہے کہ وہ عالمی اور ملکی سیاست کو سمجھنے والا ہو.

مولانا انیس الرحمن قاسمی نے آئندہ 9 تاریخ کو ارباب حل وعقد کی جانب سے کرشمہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ ایک نام پر متفق ہوں گے۔ ایسا ماضی میں بھی ہوچکا ہے. انہوں نے تمام ارباب حل وعقد کو پیغام دیا ہے کہ وہ اس روز الیکشن کی نیت سے نہ آئیں بلکہ متفقہ طور پر امیر منتخب کرنے آئیں.

مزید پڑھیں:امیر شریعت کے انتخاب پر تنازع ختم، اتفاق رائے سے تاریخ کا اعلان

واضح رہے کہ مولانا انیس الرحمن قاسمی بھی امیر شریعت کے امیدوار ہیں. انہوں نے بھی اس کی کوشش کی ہے۔ وہ لوگوں کو اپنے حق میں متحد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں.

Last Updated : Oct 7, 2021, 10:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.