ETV Bharat / city

پٹنہ: بی پی ایس سی کی تیاری کیلئے مفت کوچنگ کا اعلان - بہار ای ٹی وی بھارت خبر

آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گذشتہ چند برسوں سے بی پی ایس سی وغیرہ کی تیاری کے لیے بہار کے اقلیتی طلبہ و طالبات میں تھوڑی بیداری دیکھی جا رہی ہے، یہ ایک خوش آئند پہلو ہے۔

مفت کوچنگ کا اعلان
مفت کوچنگ کا اعلان
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 5:38 PM IST

آل انڈیا ملی کونسل بہار پبلک سروس کمیشن BPSC میں شرکت کے خواہش مند طلباء کے لیے آن لائن مفت کوچنگ کا انتظام کرنے جا رہی ہے۔ اس آن لائن مفت کوچنگ کا اہتمام آل انڈیا ملی کونسل، ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن اور آل انڈیا مدارس گریجویٹ کے تعاون سے کر رہی ہیں۔ کوچنگ کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے جس کی فیس 200 روپے رکھی گئی ہے۔ مذکورہ باتیں آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہی۔

مولانا انیس الرحمن قاسمی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ چند برسوں سے بی پی ایس سی سمیت دیگر امتحانات کی تیاری کے لیے بہار کے اقلتی طلباء میں بیداری دیکھی جا رہی ہے، یہ ایک خوش آئند پہلو ہے۔

مفت کوچنگ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 2008 میں جب میں پہلی بار بہار حج کمیٹی کا چیئر مین بنا تھا تو میری پہل پر بہار حج کمیٹی نے حج بھون میں کوچنگ کا نظام بنایا اور بہار اقلیتی وزارت کی اسکیم کو روبعمل لانے کی کوشش کی گئی تو اس میں کامیابی ملی اور یہ کارواں چل پڑا، جس کے نتیجے میں گزشتہ بارہ برسوں میں محکمہ پولس اور بہار پبلک سروس کمیشن میں مسلم اقلیت کے افراد کامیاب نظر آنے لگے، مگر یہ کارکردگی تناسب کے اعتبار سے بہت محدود رہی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسی تحریک اور بیداری ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی۔ گزشتہ بارہ برسوں میں بی پی ایس سی میں تقریباً ساڑھے چار لاکھ طلبہ و طالبات شامل ہوئے مگر اس میں معدود چند طلبا کامیاب ہوئے۔

مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ آبادی کو دیکھتے ہوئے ہم لوگوں نے کوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلم طلبہ و طالبات اس امتحان میں شامل ہوں، اس کے لیے پہلے ضروری ہے کہ ان کی تربیت ہو۔

مزید پڑھیں:پٹنہ: آل انڈیا ملی کونسل کے سہ روزہ قومی اجلاس کا آغاز 12 نومبر سے

انہوں نے مزید کہا کہ اس امتحان کی تیاری کرانے کے لئے ہم لوگوں نے اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین اساتذہ کی خدمت حاصل کی ہے، مجھے امید ہے کہ طلباء اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دلچسپی کے ساتھ فارم بھریں تاکہ ایک اچھا اور خوشگوار ماحول تیار ہو سکے اور طلبا کے ذہن اس طرح کے امتحانات کی تیاری کی طرف مبذول ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.