ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست اترپردیش کے ضلع اوریہ میں ہوئے شدید سڑک حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اس دل دہلا دینے والے حادثہ کو ان کے اہل خانہ کے لیے بہت تکلیف دہ قرار دیا اور ان مہلوکین کے اہل خانہ کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس انتہائی تکلیف کے وقت میں ان سب کے دلوں کے سکون اور صبر کے لیے دعا بھی کی۔
وزیراعلیٰ نے اس حادثہ میں زخمی ہوئے لوگوں کے جلد صحت یاب ہو نے کی بھی دعا کی ہے.
واضح رہے کہ اترپریش کے اوریہ میں قومی شاہراہ پر چروہلی گاؤں میں ہفتے کی صبح ہوئے ایک سڑک حادثے میں 24 مزدوروں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے۔
دو ٹرکوں کے مابین ہوئی ٹکر کے نتیجے میں 24 جانیں تلف ہوئیں ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ ٹرکوں میں سوار مزدور راجدھانی دہلی سے گورکھپور جا رہے تھے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال سے ہے۔