ETV Bharat / city

بہار: بارش سے پیاز کی پیداوار متاثر

ریاست بہار کے ضلع جموئی کے وادا گاؤں کے کسان انتہائی پریشان حال ہیں، تقریبا سو بگہے میں لگی پیاز کی فصل بارش کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے، کسانوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

بہار: بارش سے پیاز کی پیداوار متاثر
بہار: بارش سے پیاز کی پیداوار متاثر
author img

By

Published : May 7, 2020, 12:49 PM IST

کسان وقت سے پہلے ہی پیاز کو کھیت سے نکالنے پر مجبور ہیں، کسانوں نے بتایا کہ سود پر رقم لے کر پیاز کی کاشت کی تھی، تاکہ اس سے حاصل ہونے والے فوائد سے اہل خانہ کے روزگار کا انتظام کر سکیں، لیکن بے موسم بارش نے ان کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیے، حتی کے اب گھر کا خرچ چلانے اور قرض کی ادائیگی بھی ہمارے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔

کسانوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے مدد کی گہار لگائی ہے اورکہا ہے وہ پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہیں، اب بارش نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی طرف سے انہیں مدد نہیں ملتی ہے تو پھر شدید فاقہ کشی کے بحران سے دوچار ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.