ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ہندی فلم کے مقبول ترین اداکار رشی کپور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ہندی فلم انڈسٹری کو ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے.
وزیراعلی نے اپنے اظہار غم میں کہا کہ وہ لمبے عرصے تک راج کپور اور اپنے حامیوں کے دلوں پر چھائے رہے. وہ ایک بہترین اداکار تھے. انہوں نے کئی فلموں کی ہدایت کاری کی. رشی کپور چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے بھی فلموں میں کام کر چکے تھے۔ انہیں ان کی پہلی فلم میں شاندار اداکاری کے لیے 1970 میں قومی فلم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا.
وزیر اعلی نتیش کمار نے مرحوم رشی کپور کی روح کے سکون کے لیے خدا سے دعا کی. انہوں نے کہا ہے کہ اس مصیبت کے وقت میں خدا ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا کرے.