ETV Bharat / city

حیدرآباد سے واپسی پر ایم آئی ایم کے نو منتخب ارکان اسمبلی کا والہانہ استقبال

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 9:16 PM IST

بہار اسمبلی انتخاب مین آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے نومنتخب ارکان اسمبلی کا حیدرآباد سے کشن گنج پہنچنے پر پارٹی دفتر میں والہانہ استقبال کیا گیا۔

newly elected members of mim in bihar assembly election welcomed at kishanganj office
حیدرآباد سے واپسی پر ایم آئی ایم کے نو منتخب ارکان اسمبلی کا والہانہ استقبال

بہار اسمبلی انتخاب میں پانچ سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرانے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے نومنتخب ارکان اسمبلی کا حیدرآباد سے کشن گنج پہنچنے پر آج کشن گنج پارٹی دفتر میں والہانہ استقبال کیا گیا۔

مجلس اتحاد المسلمین کشن گنج پارٹی دفتر میں بہار ریاستی صدر اور امور اسمبلی حلقہ کے نو منتخب رکن اسمبلی اخترالایمان نے کہا کہ وطن عزیز کو انگریزوں سے زیادہ فرقہ پرست طاقتوں سے نقصان پہنچا ہے اور ان فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف جنگ لڑنا ہماری پارٹی کے اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے عظیم اتحاد کی حمایت کرنے کے سوال پر کہا کہ پہلے بہار میں عظیم اتحاد حمایت لینے کے لائق ہو جائے، اس کے بعد ہی ہماری پارٹی اس متعلق غور و فکر کرے گی۔

پارٹی کے ریاستی صدر اخترالایمان نے کشن گنج اسمبلی سیٹ سے ایم آئی ایم کے رہنما قمرالہدیٰ کی شکست پر افسوس کا اظہار کیا اور ایم آئی ایم کے سابق رکن اسمبلی قمر الہدیٰ کے ساتھ مل کر کشن گنج اسمبلی حلقہ میں کام کرنے کی بات کہی ہے۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد: نئے ارکان اسمبلی کی اسدالدین اویسی سے ملاقات

اس موقع پر ریاستی صدر اخترالایمان کے علاوہ کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے نومنتخب رکن اسمبلی اظہار اصفی، ارریہ ضلع کے جوکی ہاٹ سے نومنتخب رکن اسمبلی شہنواز عالم، بائسی سے نومنتخب رکن اسمبلی سید رکن الدین ، پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری انجینئیر آفتاب عالم وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.