ETV Bharat / city

مادری زبان کے کالم میں اردو درج کرانےکے لیے بیداری مہم کی ضرورت

بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر ایسوسی ایشن نے پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی-2020 کے عملی نفاذ کے لیے ایس سی ای آر ٹی، پرائمری، مڈل، سکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبا کی مادری زبان کی فہرست طلب کی ہے۔ لہذا، آپ تمام اردو مسلم اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اسکولوں کی فہرست پر نظر رکھیں اور مسلم طلبا کی مادری زبان کے کالم میں ہر حال میں اردو درج کرانے کو یقینی بنائیں۔

مادری زبان کے کالم میں اردو درج کرانےکے لیے بیداری مہم کی ضرورت
مادری زبان کے کالم میں اردو درج کرانےکے لیے بیداری مہم کی ضرورت
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 8:30 PM IST

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے عملی نفاذ کے حوالے سے محکمہ تعلیم سرگرم عمل ہے اور اس سلسلے میں نئے ضابطہ کا نفاذ بھی ہو رہا ہے، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم بہار کی جانب سے ضلع پروگرام تعلیمی افسر ارریہ کے نام خط آیا ہے، جس میں اردو کے ساتھ دیگر زبانوں کے ذریعے تعلیم پانے والے بچوں کے اعداد و شمار طلب کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر ایسوسی ایشن نے ریاست بہار کے تمام اردو مسلم اساتذہ کے نام پیغام جاری کیا ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے عملی نفاذ کے لیے ایس سی ای آر ٹی، پرائمری، مڈل، سکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی مادری زبان کی فہرست طلب کی ہے، لہذا آپ تمام اردو مسلم اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اسکولوں کی فہرست پر نظر رکھیں اور مسلم طلباء کی مادری زبان کے کالم میں ہر حال میں اردو درج کرانے کو یقینی بنائیں، ورنہ اردو کا مستقبل تاریک ہونے سے کوئی روک نہیں سکے گا۔'

اس بابت مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے استاذ مفتی انعام الباری قاسمی نے کہاکہ اردو اس علاقے میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے، ذرا سی چوک سے معاملہ الٹا پڑ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں درس و تدریس سے وابستہ حضرات کو ہوش مندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ اردو میڈیم کے طلبہ کا ذریعہ تعلیم کالم میں درج ہو سکے۔ ماہر تعلیم الحاج ماسٹر محمد محسن نے کہاکہ اردو زبان نہایت ہی شیریں زبان ہے، ہماری دینی و اسلامی کتابیں زیادہ تر اردو میں محفوظ ہیں، اس لیے اردو کی بقا کے لیے سنجیدہ ہونا پڑے گا۔ اس لیے طلبہ کے سرپرست کو خصوصی طور پر اس تعلق بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ مادری زبان کے کالم میں ہر حال میں اردو زبان کا ہی اندراج کرائیں۔

بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ارریہ کے ضلع صدر عبد الغنی نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے محکمہ تعلیم بہار کی جانب سے جاری کیے گئے مکتوب کی روشنی میں ہم لوگ اساتذہ و سرپرست حضرات کو بھی آگاہ کر رہے ہیں۔ اس تعلق سے آئمہ مساجد سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ جمعہ کے خطبہ میں اس کے متعلق اعلان کریں اور مادری زبان اردو کے سلسلے میں طلباء کے سرپرستوں کی سرپرستی فرمائیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.