ارریہ ضلع کی بات کریں تو یہاں چھ اسمبلی حلقہ میں این ڈی اے اتحاد نے عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ یہاں این ڈی اے اتحاد سے تین اسمبلی حلقوں میں بی جے پی نے بازی ماری جبکہ ایک نشست جے ڈی یو کے کھاتے میں آئی ہے، اسی طرح عظیم اتحاد کی جانب سے کانگریس ایک سیٹ بچانے میں کامیاب ہوئی جبکہ ایک سیٹ پر ایم آئی ایم نے جیت درج کرکے کھاتا کھولنے میں کامیاب ہوئی۔
ارریہ ضلع میں چھ اسمبلی حلقہ کے نام اس طرح ہیں، ارریہ، جوکی ہاٹ، سکٹی ، فاربس گنج ، رانی گنج اور نرپت گنج
یہاں فتح اور شکست ہونے والے امیدوار مندرجہ ذیل ہیں۔
ارریہ اسمبلی حلقہ: یہاں سے کانگریس امیدوار عابد الرحمن نے جیت درج کی ، عابد الرحمن کو یہاں سے کل 103054 ووٹ ملے جبکہ دوسرے نمبر پر جے ڈی یو امیدوار شگفتہ عظیم کو 55118 ووٹ ملے۔ عابدالرحمن نے یہاں سے 47936 ووٹ سے جیت درج کی۔ جبکہ ایم آئی ایم کے امیدوار راشد انور 8924 ووٹ حاصل کر تیسرے نمبر پر رہے۔
فاربس گنج اسمبلی حلقہ : یہاں سے بی جے پی امیدوار منچن کیسری نے جیت درج کی۔ منچن کیسری کو یہاں سے کل 102212 ووٹ ملے جبکہ دوسرے نمبر پر کانگریس امیدوار ذاکر انور کو 82510 ووٹ ملے۔ منچن کیسری نے یہاں سے 19702 ووٹ سے جیت درج کی۔ جبکہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے پردیپ کمار دیو 6452 ووٹ لاکر تیسرے نمبر پر رہے۔
جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ : یہاں سے ایم آئی ایم امیدوار شاہنواز عالم نے جیت درج کی۔ شاہنواز عالم کو یہاں سے کل 59596 ووٹ ملے جبکہ دوسرے نمبر پر آرجے ڈی امیدوار سرفراز عالم کو 52213 ووٹ ملے۔ شاہنواز عالم نے یہاں سے 7383 ووٹ سے جیت درج کی۔ جبکہ بی جے پی امیدوار رنجیت یادو 48933 ووٹ لا کر تیسرے نمبر پر رہے۔
مزید پڑھیں: بہار قانون ساز کونسل میں مسلم نمائندگی کی مفصل تاریخ پر ایک نظر
سکٹی اسمبلی حلقہ : یہاں سے بی جے پی امیدوار وجے کمار منڈل نے جیت درج کی۔ وجے کمار منڈل کو کل 84128 ووٹ ملے جبکہ دوسرے نمبر پر آر جے ڈی امیدوار 70518 ووٹ ملے۔ وجے کمار منڈل نے 13610 ووٹ سے جیت درج کی۔ جبکہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے ابھیشک آنند 6832 ووٹ لاکر تیسرے نمبر پر رہے۔
نرپت گنج اسمبلی حلقہ : یہاں سے بی جے پی امیدوار جے پرکاش یادو نے جیت درج کی۔ جے پرکاش یادو کو کل 98397 ووٹ ملے جبکہ دوسرے نمبر پر آر جے ڈی کے انیل یادو کو 89787 ووٹ ملے۔ جے پرکاش یادو نے 28610 ووٹ سے جیت درج کی۔ جبکہ ایم آئی ایم کے حدیث 5495 ووٹ لاکر تیسرے نمبر پر رہے۔
رانی گنج اسمبلی حلقہ : یہاں سے جے ڈی یو امیدوار اچمت رشی دیو نے جیت درج کی۔ اچمت رشی دیو کو کل 81901 ووٹ ملے جبکہ دوسرے نمبر پر آر جے ڈی کے اویناش منگلم کو 79597 ووٹ ملے۔ اچمت رشی دیو نے 2304 ووٹ سے جیت درج کی۔ جبکہ یہاں تیسرے نمبر پر نوٹا رہا یعنی ایک بڑا طبقہ نے کسی بھی امیدوار کو پسند نہیں کی۔ یہاں نوٹا پر 5577 ووٹ پڑے۔