ریاست بہار سے راجیہ سبھا کی ایک سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ستیش چندر دوبے بلا مقابلہ منتخب قرار دیے گئے۔
اسمبلی کے سکریٹری اور الیکشن افسر بٹیشور ناتھ پانڈے نے یہاں مسٹر دوبے کو منتخب ہونے کا سرٹیفکٹ دیا۔
اطلاع کے مطابق آج نام واپسی کی آخری تاریخ تھی اور اس سیٹ کے لیے مسٹر دوبے کے علاوہ کسی اور نے نامزدگی کا پرچہ دا خل نہیں کیا تھا، اس لئے انہیں بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پٹنہ میں ڈینگو کا قہر جاری
اس موقع پر مسٹر دوبے کے ساتھ بی جے پی کی قومی نائب صدر رینو دیوی، ایم ایل سی سنجے پرکاش عرف سنجے میوخ اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
واضح رہے کہ راجیہ سبھا کی یہ سیٹ راشٹریہ جنتادل آرجے ڈی کے رکن پارلیمنٹ رام جیٹھ ملانی کے گزر جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
مسٹر دوبے والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ سے سنہ2014 میں بی جے پی کے ٹکٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
لیکن اس برس اختتام ہوئے لوک سبھا انتخاب میں یہ سیٹ این ڈی اے کی حلیف جنتادل یونائٹیڈ کے کھاتے میں چلی گئی تھی۔