قومی اقلیتی کمیشن کی کارگزار چیئرمین کماری سید شہزادی دیر شب راجہ بازار میں واقع ایک پروگرام میں عوام سے روبرو ہوتے ہوئے کہا کہ بہار میں اقلیتوں کے مسائل بنیادی طور پر حل کئے جائیں گے، Minority Issues Will be Addressedاس کے لئے مرکزی حکومت پابند عہد ہے۔ریاستی حکومت سمیت مرکزی حکومت نے اقلیتوں کے لئے کئی منصوبے چلا رہی ہیں جس کا سیدھا فائدہ اقلیتوں کو پہنچ رہا ہے، پروگرام کا آغاز محمد محب اللہ نے کی اور مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ نظامت کے فرائض بھاجپا اقلیتی سیل کے ریاستی صدر طفیل قادری نے انجام دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے اور اقلیتی کمیشن سے مطالبہ ہے کہ آئندہ عبد القیوم انصاری اس عہدہ پر نہ آئے اس کی یقین دہانی کرائی جائے۔
اقلیتی کمیشن کی کارگزار چیئرمین کماری سید شہزادی نے اس موقع پر کہا کہ وہ تمام معاملات کو سنجیدگی سے سنی ہیں، اگر مدرسہ بورڈ میں بدعنوانی ہوئی ہے تو ہم اس کی ضرور جانچ کرائیں گے، کیونکہ بدعنوانی کسی بھی طرح سے برداشت نہیں کی جائے گی، آپ وزیر اعلیٰ اور قومی اقلیتی کمیشن کے نام خط لکھیں ہم اس پر کارروائی آگے بڑھائیں گے۔