ETV Bharat / city

بہار: 'اس بار بی جے پی کا سفایا ہو جائے گا'

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 2:53 AM IST

ریاست بہار میں اسمبلی انتخاباتی سرگرمیاں اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ جاری ہیں، جبکہ ابھی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

modi's inauguration is political stunt
بہار: 'اس بار بی جے پی کا سفایا ہو جائے گا'

حزب اختلاف راشٹریہ جنتادل نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بہار کے کئی منصوبوں کا افتتاح کرنے کو انتخابی ڈھکوسلہ کہا، اسمبلی انتخابات سے کچھ روز قبل وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بہار کو 294 کروڑ روپے ماہی پروری، مویشی پروری اور دوسرے منصوبے کے لئے دئیے جانے کو حزبِ مخالف نے سیاسی ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔اس پر سیاسی بیان بازیاں تیز ہو گئی ہیں۔

آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان مرتنجئے تیواری نے کہا کہ' جب انتخاب آتا ہے تو وزیر اعظم بہار کے لئے اسی طرح کا ڈھکوسلہ کرتے ہیں۔ انتخاب سے ٹھیک پہلے انہیں بہار کی یاد آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو پتا ہے کہ اس بار ریاست میں بی جے پی کا سفایا ہو جائے گا، انہوں نے گذشتہ روز تیجسوی یادو کے ذریعے بے روزگاری کے خلاف لالٹین جلائے جانے کے بارے میں کہا کہ نتیش کمار نے بہار نوجوانوں کو بے روزگار کر دیاہے، آج بھی غریبوں کے گھر لالٹین سے روشنی ہوتی ہے، اب تیر کا زمانہ گیا. میزائل کا زمانہ ہے۔

مزید پڑھیں:

بہار: وزیر اعظم مودی آج مختلف ترقیاتی اسکیمز کا افتتاح کریں گے

بہار اسمبلی انتخابات کا اعلان جلدی ہی ہونا ہے ایسے میں برسراقتدار کے ساتھ ساتھ حزب مخالف نے بھی کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے، چہار جانب سے طعن و تشنیع لعن و طعن کا بازار گرم ہے۔ حتیٰ کی بعض سیاسی رہنما برسہا برس پرانی باتوں کو اپنی خطاب کا موضوع بنا کر عوام کو لبھانے میں لگے ہیں۔ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ آج بہار کے لئے کئی منصوبوں کا افتتاح کرنے کو انتخابی ڈھکوسلہ کہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.