بہار کے ضلع ارریہ کے رکن پارلیمان و بی جے پی کے سینیئر لیڈر پردیپ کمار سنگھ اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ ارریہ صدر ہسپتال پہنچے اور کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لیا۔ ان کے ساتھ ان کے حامیوں نے بھی کورونا ٹیکہ لگوایا اور اسے محفوظ بتایا۔
ویکسین لگانے کے بعد پردیپ کمار سنگھ میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگوانے میں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی، ضابطہ کے تحت ڈاکٹرز نے جیسے جیسے کرنے کو بتایا ویسے ہی انہوں نے کیا۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ 'کورونا وبا سے لڑائی میں پورے ملک نے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ ہمارا ملک اس وبا سے نپٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہندوستان اس وقت پوری دنیا کے 80 ممالک کو کورونا وائرس کا ٹیکہ سپلائی کر رہا ہے، یہی نہیں کورونا ویکسین کے معاملے میں ہندوستان پوری طرح خود اعتماد ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: گیا: ہاسٹل میں رنگ وروغن کے نام پر کروڑوں روپے کا غبن
پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ 'ساٹھ سال سے اوپر بڑے بزرگوں کو کورونا ٹیکہ بے فکر اور ہر حال میں لگوانا چاہیے، یہاں سرکاری ہسپتالوں میں اس کی بہتر سہولیات ہے'۔ ٹیکہ دینے میں یہاں کسی طرح کی کوئی بدنظمی نہیں ہے، رکن پارلیمان نے مقامی رکن اسمبلیوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ آپ عوام کے درمیان رہتے ہیں اس لئے آپ کو ہر حال میں جلد سے جلد یہ ٹیلہ لے لینا چاہیے۔
اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا، ڈاکٹر محمد معیز، ڈاکٹر ریحان اشرف، ڈاکٹر جیتندر پرساد سمیت اجے جھا، سمر ناتھ سنگھ، ارون مشرا، محمد اخلاق وغیرہ بھی موجود تھے۔