ETV Bharat / city

Khatme E Bukhari in Emirate Sharia: دارالعلوم الاسلامیہ امارتِ شرعیہ میں ختم بخاری شریف کا اجلاس اختتام پذیر - پٹنہ خبر

امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے اندر اخلاص نیت پیدا کریں، جب تک دل صاف نہیں ہوگا تب تک خلوص کے ساتھ کاموں کو انجام نہیں دے پائیں گے، Khatme E Bukhari in Emirate Sharia۔ انہوں نے کہا کہ خلوص کے بغیر سب کام بیکار ہے. اللہ کے دربار میں کسی بھی عمل کو قبولیت تب ہی ملے گی جب اس میں اخلاص کا سرمایہ ہوگا. Darul Uloom Islamia Emirate Sharia

ختم بخاری شریف کا اجلاس اختتام پذیر
ختم بخاری شریف کا اجلاس اختتام پذیر
author img

By

Published : Mar 19, 2022, 9:47 AM IST

دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ میں ختم بخاری شریف کا اجلاس بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ آج اختتام پذیر ہوا، اجلاس کی صدارت امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے کی، Khatme E Bukhari in Emirate Sharia۔ جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی، مولانا تقی الدین فردوسی ندوی نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر شریعت کے ہاتھوں دارالعلوم الاسلامیہ سے فارغ ہونے والے 31 طلبہ کو سند فضیلت پیش کی گئی۔ جب کہ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس شیخ الحدیث مولانا مفتی منت اللہ قاسمی نے دیا.

ختم بخاری شریف کا اجلاس اختتام پذیر

اس موقع پر امیر شریعت نے اپنی سند بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حدیث پڑھانے اور بیان کرنے کی اجازت حاصل ہے مولانا محمد یحییٰ ندوی سے انہیں اجازت حاصل ہے، حضرت مولانا عبد الطیف رحمانی رحمۃ اللہ علیہ س، انہوں نے حدیث پڑھی، حضرت شاہ فضل الرحمان گنج مراد آبادی سے اور انہوں نے اپنے والد ماجد حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ سے احادیث بیان کرنے اور پڑھنے پڑھانے کی سند حاصل کی ہے۔

برصغیر میں احادیث کی تمام اسناد حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی سے ملتی ہے. امیر شریعت نے اس موقع پر طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے اندر اخلاص نیت پیدا کریں، جب تک دل صاف نہیں ہوگا اور خلوص کے ساتھ کاموں کو انجام نہیں دے پائینگے، انہوں نے کہا کہ خلوص کے بغیر سب کام بیکار ہے. اللہ کے دربار میں کسی بھی عمل کو قبولیت تب ہی ملے گی جب اس میں اخلاص کا سرمایہ ہوگا.

نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے دارالعلوم الاسلامیہ کو پروان چڑھانے کے سلسلہ میں جو خواب دیکھا تھا وہ شرمندہ تعبیر ہوگا. جو طلبہ یہاں سے فارغ ہو کر جا رہے ہیں وہ قوم کے معمار ہیں اور قوم کو ان پر بہت بھروسہ ہے، اس لئے طلبہ عزیز دین کی سربلندی کے لیے خدمت کرنے کا اپنا مزاج بنائیں، اپنے سماج اور معاشرہ میں آپ جائیں اور انہیں دین کے بنیادی علم سے آشنا کریں۔

اس موقع پر مولانا تقی الدین فردوسی ندوی، مولانا خورشید مدنی، مولانا شبلی قاسمی، قاضی انظار عالم قاسمی اور پروفیسر شکیل احمد قاسمی وغیرہ نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.