ETV Bharat / city

بہار کے شہری علاقوں میں بھی ماسک کی ہوگی تقسیم - state wise corona report

بہار حکومت نے ان لاک ۔ 1.0 میں متعدد رعایتیں ملنے سے لوگوں کی بڑھتی سرگرمیوں کے مد نظر کورونا انفیکشن کی توسیع کو روکنے کیلئے دیہی علاقوںکے بعد اب شہری علاقوں کے رکشہ ۔ ٹھیلہ چلانے والوں ، غریب اور ضرورت مندوں کے مابین ماسک کی تقسیم کا فیصلہ لیا ہے ۔

corona in bihar
کورونا
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 10:39 PM IST

اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار نے محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ہیڈکوارٹر) جتندر کمار کے ساتھ کورونا انفیکشن کی روک تھام کے سلسلے میں کی جارہی کو ششوں کی حالیہ معلومات شیئر کرنے کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منگل کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار مسلسل کورونا وبا سے پیدا ہوئی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس دوران آج انہوں نے دیہی علاقوں کے بعد اب شہری علاقوں کے ضرورتمند لوگوں کے مابین ماسک تقسیم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

مسٹر انوپم کمار نے کہا کہ چوتھے مرحلہ کے لاک ڈاﺅن کے اختتام کے بعد ان لاک ۔1.0 میں بازار ، دوکانیں ، پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت شروع کر دی گئی ہے ۔ ایسے میں اور زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ ریاستی حکومت نے گھر سے باہر نکلنے ، عوامی مقامات اور سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی کر دیا ہے ۔ ایسے میں دیہی علاقوں میں ہر ایک کنبہ کو ایک صابن اور چار ماسک دستیاب کرائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے انفیکشن کی توسیع کوروکنے کیلئے شہری علاقوں کے رکشہ ٹھیلا چلانے والوں ، غریب اور ضررت مندوں کے مابین ماسک تقسیم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری نے بتایا کہ ان لاک 1.0 میں لوگوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے سے انفیکشن کے پھیلاﺅ کو روکنے کے مقصد سے لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس کے لئے وزیراعلیٰ مسٹر کمار بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ریاست کی عوام ، عوامی نمائندوں اور افسران کوخطاب کریںگے ۔ جسے ٹیلی ویژن اور فیس بک لائیو کے توسط سے نشر کیاجائے گا۔

مسٹر انوپم کمار نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے افسران کو ریاست کے راشن کارڈ سے محروم کنبوں کے مابین جلد ازجلد راشن کارڈ تقسیم کرنے اور ان کے بینک کھاتوں میں ایک ۔ ایک ہزار روپے کی امدادی رقم منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ بڑی تعداد میں آئے تارکین وطن مزدوروں اور ریاست میں رہ رہے محنت کشوں کو روزگار دستیاب کرانے کیلئے فی الحال مختلف محکمہ کے تحت چار لاکھ 37ہزار 736 منصوبے چلائے جارہے ہیں جس کے تحت ابھی تک چار کروڑ 46 لاکھ سے زائد انسانی ایام کی تخلیق کی گئی ہے ۔

اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری نے بتایا کہ اب زیادہ تر خواہشمند تارکین وطن بہار آچکے ہیں جو باقی رہ گئے ہیں ان کے لئے منگل کو 15 ٹرینیں بہار آرہی ہیں ۔ اس سے 24750 مزدور آرہے ہیں۔ اس طرح بدھ کو چھ ٹرین بہار پہنچے گی جس سے 9900 مزدور آئیں گے ۔

محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 177 نئے معاملے سامنے آئے ہیں وہیں 62 متاثر افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح بہار میں کل پازیٹیو لوگوںکی تعداد 4049 ہے جن میں 2903 تارکین وطن شامل ہیں وہیں 1803 متاثرین ٹھیک ہو کر اسپتال سے گھر لوٹ گئے ہیں ۔ ریاست میں اب ایکٹیو معاملوںکی تعداد 2222 ہے ۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ریاست میں اب تک 81413 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ دوسری ریاستوں سے لوٹے تارکین وطن ہوم کورنٹائن پر عمل کرر ہے ہیں یا نہیں اس کے لئے مسلسل 14 دنوں تک اسکریننگ کی جارہی ہے ۔ پلس پولیو مہم کی طرز پر ڈورٹو ڈور سروے کے دوران تین لاکھ 54 تارکین وطن کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں سے 109 لوگوںمیں کھانسی ، بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات پائی گئی ہیں۔

ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل ( ہیڈکوارٹر ) جتندر کمار نے بتایاکہ یکم جون سے ان لاک ۔ 1.0 شروع ہونے کے بعد اب تک رہنما اصول پر عمل نہیں کرنے کا ایک معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ اس دوران 768 گاڑیوں کو ضبط کر کے ان کے مالکان سے 24 لاکھ 30 ہزار سے زائد جرمانہ وصول کئے گئے ہیں۔ وہیں لاک ڈاﺅن نافذ ہونے کے بعد سے اب تک مقررہ ضابطوں کی خلاف ورزی کئے جانے کے 2261 معاملے درج کر کے 2442 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ اس مدت میں 86113 گاڑیوں کو ضبط کرکے ان کے مالکان سے 20 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کی گئی ہے ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.