روہتاس: بہار کے روہتاس ضلع میں ایک عاشق کو بُری طرح سے پٹائی (Lover Beaten in Rohtas) کیے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
یہ ویڈیو تیلتھو علاقے کے بھدوکھرا کا بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں مقامی لوگ ایک نوجوان کو پکڑ کر اس کی جم کر پیٹائی کر رہے ہیں۔ اس دوران عاشق خود کو چھوڑنے کی فریاد کر رہا ہے۔
جانکاری کے مطابق روہتاس ضلع کے چورکپ گاؤں کا رہنے والا گورکھ کمار آدھی رات میں بھدوکھرا میں اپنی معشوقہ سے ملنے گیا تھا، لیکن گاؤں کے کچھ لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور چھیڑخانی کا الزام لگاتے ہوئے اس کی شدید پیٹائی کر دی۔
اس دوران نوجوان گڑگڑتا رہا اور لوگوں سے خود کو چھوڑنے کی فریاد کرتا رہا۔ وہاں موجود کچھ لوگوں نے موبائل سے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دیا۔
مزید پڑھیں: محمد شہاب الدین مرحوم کے بیٹے اسامہ کی جلد ہوگی شادی
ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
اس تعلق سے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
نوٹ: ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔