ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے سبب یومیہ مزدور فاقی کشی کو مجبور - بہار کے بکسر میں مزدور پریشان

عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، اچانگ ہوئے لاک ڈاؤن کی سبب سب سے زیادہ پریشانی یومیہ مزدوروں کو اٹھانی پڑ رہی ہے۔ ویسے تو مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور ضلع انتطامیہ ایک کے بعد دیگر قدم اٹھا رہی ہے تاکہ عام آدمی کو پریشانی نہ ہو، اس کے باوجود فٹ پاتھ اور جھگیوں میں رہنے والوں کو اس کا فائدہ نہیں کے برابر مل رہا ہے۔

کورونا وائرس: لاک ڈاو&ن کے سبب یومیہ مزدور فاقی کشی کو مجبور

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 1:43 PM IST

ریاست بہار کے ضلع بکسر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایسے مزدور جو یومیہ اجرت پر اپنی زندگی گزر بسر کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے گھروں میں کھانے پینے کے لالے پڑے ہیں، وہ کسی بھی طرح گزر بسر کرنے کو مجبور ہیں۔

بکسر پولیس تھانہ علاقے کے سنڈیکیٹ نہر کے کنارے فٹ پاتھ میں رہنے والے گوتم کمارکہتے ہیں کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے سامنے کھانے پنے کا مسئلہ بن گیا ہے، راشن کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سرکاری فائدہ بھی حاصل نہیں ہورہا ہے۔

'ہماری زندگی کا انحصار یومیہ اجرت پے'

لاک ڈاون سے متاثر گوتم کمار نے مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ سامان تیار کرتے ہیں اور اسے بازاروں میں روزانہ فروخت کرتے ہیں۔ لیکن اس لاک ڈاؤن میں گھر سے نکلنا مشکل ہے۔ اس کے نتیجے میں ہم بھوکے پیٹ سونے کو مجبور ہیں۔

گھرمیں کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔

اسی طرح بستیوں میں رہنے والی راج کماری دیوی نامی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں ایک دانہ نہیں ہے۔ بچے بھوک سے دوچار ہیں۔ روزمرہ کی طرح وہ سامان تیارکرکے گزر بسر کرنے والی خاتون ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کام متاثر ہوگیا ہے۔ مارکیٹ بند ہے اور کوئی آمدنی کا ذریعہ نہیں۔ اس صورتحال میں ان کا کنبہ فاقہ کشی کے دہانے پر آگیا ہے۔

راشن کارڈ نہیں ہونے سے بڑھی پریشانی۔

غور طلب ہے کہ موجودہ حالات میں جن لوگوں کے پاس نہ تو راشن کارڈ ہے اور نہ ہی لیبر کارڈ، ایسے میں ان لوگوں کی مشکلات مزید اضافہ ہو گیا ہے، انہیں کسی سرکاری اسکیم کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ تاہم ضلع کلکٹر امان سمیر نے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی ایسے لوگوں کی شناخت کریں۔ تاکہ مقامی انتظامیہ ان کی مدد کرسکے۔ بتا دیں کہ بکسر کے ایس پی اپیندر ناتھ ورما نے بھی جمعہ کے روز ایسے لوگوں کےدرمیا امدادی سامان تقسیم کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.