لالو کے ٹویٹر ہینڈل سے شاعرانہ انداز میں ٹویٹ کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ٹویٹ میں مزید لکھا گیا تھا ، 'اسے اکھاڑ پھینکنے کا کام کرو اور غریبوں کی حکمرانی واپس لاؤ'۔
لالو یادو مشہور چارہ کرپشن کے متعدد معاملات میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ فی الحال، وہ صحت کی وجوہ کی بناء پر رانچی کے رمز میں داخل ہیں۔ لیکن ٹویٹ کرکے وہ حکومت کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ رواں برس بہار میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں ، بہار میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔ تمام جماعتیں سوشل میڈیا پر فعال ہیں۔