چارہ گھوٹالہ معاملے میں جیل میں بند راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو کے گیا رہویں مرتبہ پارٹی کا قومی صدر بلا مقابلہ منتخب ہونے کا آج رسمی اعلان کر دیا گیا۔
آرجے ڈی کے قومی کونسل کے اجلاس اور گیا رہویں کھلے کنونشن میں پارٹی کے قومی الیکشن افسر چترنجن گگن نے مسٹر یادو کے پھرسے قومی صدر کے عہدہ پر منتخب کیے جانے کا رسمی اعلان کیا۔ ساتھ ہی مسٹر یادو کے انتخاب سے متعلق سرٹیفکٹ ان کے نمائندہ کے طور پر موجود ان کے بیٹے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادواور سابق وزیر تیج پڑتاپ یادو کو سونپا۔
واضح رہے کہ سنہ 2019-2022 کے لیے پارٹی کے قومی صدر عہدہ کے لی صرف واحد مسٹر لالو پرساد یادو کی جانب سے پرچہ موصول ہوا تھا۔ مسٹر یادو کی جانب سے چار سیٹ میں پرچہ داخل کیا گیا تھا۔