بہار کے سابق وزیر اعلی و آر جے ڈی رہنما لالو پرساد یادو کی طبیعت اچانگ بگڑ گئی۔ اطلاعات کے مطابق لالو یادو کو سانس لینے میں دقت ہو رہی ہے۔
چارہ بدعنوامی کیس میں سزا کاٹ رہے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں رمس ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈکٹروں کی ٹیم ان کی جانچ میں مصروف ہے۔ ڈاکٹر ڈی کے جھا اور ڈاکٹر امیش پرساد اور رمس کے اعلی انتظامیہ بھی پہنچے ہیں۔
لالو کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملتے ہی جھارکھنڈ کے وزیر صحت بننا گپتا فوراً رمس پہنچے۔ ان کے علاوہ رمس صدر ڈاکٹر ووکیک کشپ اور لالو یادو کا علاج کر رہے ڈاکٹر امیش پرساد بھی ہسپتال پہنچے۔ اطلاعات کے مطابق لالو پرساد یادو کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے اور کورونا جانچ کے لیے انہیں ہسپتال لایا گیا ہے۔