ٹرین کی آمد پر افسران نے مزدوروں کی حوصلہ افزائی کی۔ بھبھوا روڈ ریلوے اسٹیشن پر خصوصی لیبر ٹرین سے ضلع کیمور کے مختلف بلاکس کے 978 مزدوروں سمیت کل 1230 مزدور سوار تھے۔ ٹرین سے اترنے کے بعد ضلع کے مزدوروں کے چہروں پر خوشی صاف ظاہر ہو رہی تھی۔
مزدوروں نے کہا کہ اس عالمی وبا میں گھر سے دور رہتے ہوئے انہیں دم گھٹنے کا احساس ہو رہا تھا۔ آج وہ بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ اسٹیشن پر مزدوروں کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے عمدہ کھانے پینے کا انتظام تھا، جس کو دیکھ کر مزدور کافی خوش نظر آئے۔
ٹرین سے اترنے کے بعد ،کیمور کے علاوہ ضلع روہتاس ، بکسر ، چھپرا ضلع کے مزدوروں کی تھرمل اسکریننگ کی گئی۔ اس بابت موہنیاں کے ایس ڈی ایم شیو کمار راؤت نے بتایا کہ ضلع کیمور کے مزدوروں کو بس کے ذریعے ان کے بلاکس روانہ کیا جاٸگا۔ جہاں ان کو قرنطینہ مرکز میں رکھا جاٸیگا۔ دوسرے اضلاع کے مزدوروں کو بس کے ذریعے انکے مقامات تک روانہ کیا جاٸیگا۔