ETV Bharat / city

حالیہ انتخابات اور 2015 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ایک نظر - آر جے ڈی ایک بار پھر ریاست کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں اور بڑے بڑے وعدے کر رہی ہیں، اسی سیاسی گہما گہمی کے دوران ہم آپ کو سنہ 2015 کے اسمبلی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

know about 2015 bihar election including winning seat of parties

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 8:45 PM IST

پٹنہ: جے ڈی یو سنہ 2015 اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کا حصہ تھی اور نتیش کمار کی سربراہی میں عظیم اتحاد نے شاندار کامیابی بھی حاصل کی تھی۔ اسمبلی کی کل 243 نشستوں میں سے عظیم اتحاد نے 178 نشستوں پر جیت درج کی تھی۔ 80 سیٹوں پر جیت درج کرکے آر جے ڈی ایک بار پھر ریاست کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی تھی، جبکہ جے ڈی یو کے حصے 71 اور کانگریس کے حصے 27 سیٹیں آئی تھیں۔ دوسری جانب، این ڈی اے کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ این ڈی اے کو 243 سیٹوں میں محض 58 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی، جن میں سے بی جے پی کے حصے 53 سیٹیں آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: مودی کی ریلی میں نابالغ بچوں کی شرکت، یہ کیسی سیاست؟
آر جے ڈی نے چار اراکین اسمبلی سمیت 14 رہنماؤں کو برطرف کیا

دفعہ 370 اور زرعی قوانین پر پیچھے نہیں ہٹے گی حکومت: مودی

گیا: وزیر اعظم کی تقریروں میں روزگار کا کوئی ذکر نہیں

حالیہ انتخابات کے مطابق پہلے مرحلے کے لیے جن 71 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے ان سیٹوں پر سنہ 2015 میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن کچھ اس طرح تھی۔

بی جے پی نے 40 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے اور 13 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ جے ڈی یو نے 29 سیٹوں پر امیدوار اتارے اور انہیں 18 سیٹوں پر کامیابی ملی، آر جے ڈی نے 29 امیدوار میدان میں اتارے اور 27 سیٹوں پر کامیاب ہوئے اور کانگریس 13 سیٹوں میں سے 9 سیٹوں پر کامیاب ہوئی۔

اسی طرح دوسرے مرحلے کے لیے جن سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے ان کی حالت بھی کچھ اس طرح تھی۔ بی جے پی نے سنہ 2015 میں 63 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے اور انہیں 20 سیٹوں پر کامیابی ملی۔ اس کے بر عکس عظیم اتحاد کی جانب سے جے ڈی یو نے 41 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے اور انہیں 30 سیٹوں پر کامیابی ملی، آر جے ڈی نے 42 سیٹوں پر امیدوار اتارے اور انہیں 33 سیٹوں پر کامیابی ملی، وہیں کانگریس نے 11 امیدوار کو موقع دیا اور 7 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ایل جے پی نے بھی 21 سیٹوں پر امیدوار اتارے اور محض 2 سیٹوں پر کامیابی ان کی قسمت میں آئی۔

تیسرے مرحلے کی بات کریں تو سنہ 2015 بی جے پی سے 54 امیدوار میدان میں تھے جن میں سے 20 امیدوار کامیاب ہوئے۔ وہیں جے ڈی یو نے 31 سیٹوں پر امیدوار اتارے اور 23 سیٹوں پر کامیاب ہوئے، آر جے ڈی کی بات کریں تو پارٹی نے 30 امیدوار کو موقع دیا اور 20 امیدوار نے جیت حاصل کی، کانگریس نے 17 امیدوار اتارے اور 11 سیٹوں پر جیت درج کی، جبکہ ایل جے پی کے 12 امیدواروں میں کسی کو بھی کامیابی نہیں ملی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.