ETV Bharat / city

کسانوں کے مسائل دور کرنے میں حکومت ناکام

author img

By

Published : Jun 20, 2019, 5:07 PM IST

بھارتی ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں کسانوں کے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں، کسان کی حالت دن بدن بد تر ہوتی جا رہی ہے، مگر حکومت ان پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

کسانوں کے مسائل دور کرنے میں حکومت ناکام

کسان کی پریشانیوں کے حل نہ ہونے کی وجہ سے وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ کسانوں کے مسائل کی نہ تو مرکز حکومت کو فکر ہے اور نہ ریاستی حکومت کو۔

کسانوں کو صرف ایک ووٹ بینک کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے۔ مذکورہ باتیں کانگریس کسان سیل ارریہ کے ضلع صدر مولانا آفاق انور صدیقی نے گاندھی آشرم واقع ضلع کانگریس کے دفتر میں صحافیوں سے کہی۔

کسانوں کے مسائل دور کرنے میں حکومت ناکام

کانگریس کے ضلع صدر انیل کمار سنہا نے کہا کہ ضلع ارریہ کی شناخت زراعت کے طور پر ہے، یہاں دھان، مکا، بازرا کی پیداوار زیادہ ہے، باوجود اس کے یہاں کے کسانوں کو ہر برس مختلف پریشانیوں سے گزرتا پڑتا ہے۔

انہوں نے مذید کہا یہاں کاشت کار سیلاب اور سکھاڑ کی مار جھیلنے کو مجبور ہے۔

کانگریس رہنما شنکر پرساد نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں مودی حکومت کسانوں سے کئے گئے ایک بھی وعدے پورے نہیں کر پائی، مگر ہم امید کرتے ہیں مودی حکومت کسانوں کے بڑھتے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرے گی تاکہ کوئی کسان خودکشی کرنے پر مجبور نہ ہو۔

پریس کانفرنس میں مظفرپور میں چمکی بخار سے بچوں کی اموات پر تمام کارکنان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا کی، ساتھ ہی ریاستی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے بچوں کی موت پر ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر خواتین سیل کی ضلع صدر سوشیلا شاہ، محمد غالب، محمد علیم الدین، عبدالمنان انصاری، محمد اشرف، منو مانو وغیرہ بھی موجود تھے۔

Intro:کسانوں کے مسائل دور کرنے میں حکومت ناکام

ارریہ : بہار سمیت ارریہ ضلع میں کسانوں کے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں، کسان کی حالت دن بدن خستہ حال ہوتی جا رہی ہے مگر حکومت صرف ان کے جذبات سے کھلواڑ کر رہی ہے، یہ وجہ ہے کہ آئے دن کسان بھائی خودکشی کرنے پر مجبور ہیں. کسانوں کے مسائل پر نہ تو مرکز حکومت کو فکر ہے اور نہ ریاستی حکومت کو اس سے کوئی دلچسپی ہے. کسانوں کو صرف ایک ووٹ بینک کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے. مذکورہ باتیں کانگریس کسان سیل ارریہ کے ضلع صدر مولانا آفاق انور صدیقی نے گاندھی آشرم واقع ضلع کانگریس کے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی.

Body:کانگریس کے ضلع صدر انیل کمار سنہا نے کہا کہ ارریہ ضلع کی شناخت زراعت کے طور پر ہے، یہاں دھان ،مکا، بازرا کی پیداوار زیادہ ہے باوجود اس کے یہاں کے کسانوں کو ہر سال مختلف پریشانیوں سے گزرتا پڑتا ہے، باڑھ اور سکھاڑ سے کی ماڑ جھیلتا ہے مگر مرکز و ریاست حکومت کسانوں کو صرف ٹھگنے کا کام کیا ہے، نائب صدر شنکر پرساد نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مودی حکومت کسانوں سے کئے گئے ایک بھی وعدے پوری نہیں کر پایا مگر ہم امید کرتے ہیں مودی حکومت کسانوں کے بڑھتے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرے گی تاکہ کوئی کسان خودکشی کرنے پر مجبور نہ ہوں.

Conclusion:پریس کانفرنس میں مظفرپور میں چمکی بخار سے بچوں کی اموات پر تمام کارکنان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا کی. ساتھ ہی ریاستی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے بچوں کی موت پر ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا. اس موقع پر خواتین سیل کی ضلع صدر سوشیلا شاہ، محمد غالب، محمد علیم الدین، عبدالمنان انصاری، محمد اشرف، منو مانو وغیرہ بھی موجود تھے.

بائٹ........ مولانا آفاق انور صدیقی، صدر کسان سیل کانگریس ارریہ( ٹوپی پہنے ہوئے)
بائٹ....... انیل کمار سنہا، ضلع صدر کانگریس، ارریہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.