ریاست بہار کے ضلع گیا میں الوداع کے موقع پر مسجدیں خالی رہیں۔ رواں برس عید الفطر کی نماز بھی گیا کی مسجدوں و عید گاہوں میں اجتماعیت کے ساتھ نہیں ادا کی جا سکے گی۔
رمضان المبارک کا مقدس بابرکت ماہ اب آخری مرحلے میں ہے۔ خاص طور پر رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کا بے صبری سے مسلمانوں کوانتظار رہتا ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ پورا رمضان المبارک کا ماہ گھر میں ہی لوگوں نے نماز و تلاوت کے ساتھ گزارا مسجدوںمیں جمعۃ الوداع کی نماز ہوئی لیکن وہاں صرف مسجدوں کے ائمہ و موؤذنیں اور دیگر کارکنان نے نمازیں ادا کیں۔
جن مسجدوں میں چنندہ افراد نے الوداع نماز اداکی انہوں نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے دعائیں مانگی۔الوداع کی نماز کے موقع پر گلزار رہنے والا گیا شہر خاموش تھا، حالانکہ اس دوران بازاروں میں رعایت کی وجہ سے بھیڑ ضرور رہی۔
جمعۃ الوداع کے دن حضرت پیر منصور مسجد، کریم گنج مسجد، نادرہ گنج مسجد، علی گنج مسجد وغیرہ میں نماز ادا کی گئی لیکن پھرع بھی مساجد کی صفیں سجدہ ریزوں سے خالی رہیں۔
پیر منصور مسجد کے خطیب وامام مولانا سید اقبال احمد حسنی نے بتایا کہ' زیادہ سے زیادہ پانچ لوگوں نے نماز الوداع اداکی۔عید کی نماز بھی اجتماعیت کے ساتھ نہیں ہوگی۔
گیا شہر کے سبھی علما اکرام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جس طرح سے ساٹھ دنوں سے بہار میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد ہیں اور گھروں میں ہی نمازیں ادا کررہے ہیں۔اسی طرح عید کی نماز بھی گھروں پراداکریں۔عید کی نماز کے متعلق علماء ومفتیان کرام سے فون پررابطہ کرکے مسائل جانیں اور اسی کی روشنی میں گھر پر عید کی نماز ادا کریں۔