ETV Bharat / city

جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان کا زرعی بلز کے خلاف احتجاج - جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان

جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان نے مدھے پورہ ضلع ہیڈ کوارٹر پر زرعی بلز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے بل واپس لینے کا مطالبہ کیا، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو کسان مخالف قرار دیا۔

jan adhikar party workers protest against agricultural bills in madhepura
جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان کا زرعی بلز کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 2:02 AM IST

ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں کسان تنظیموں کے ملک گیر بند کی حمایت میں جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان نے مدھے پورہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں زرعی بلز کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان کا زرعی بلز کے خلاف احتجاج

جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان صبح آٹھ بجے سے ہیڈ کوارٹر کے کالج چوک، کارپوری چوک اور بی پی منڈل چوک پر آمد ورفت کو بند کردیا، مشتعل کارکنوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔

جن ادھیکار پارٹی کے ضلع صدر پروفیسر موہن منڈل نے کہا کہ یہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت اور ریاست میں نتیش کمار کی حکومت کی زراعت کو برباد کرنے کی سازش ہے۔

جاپ یوتھ کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر انیل نے کہا کہ یہ بندی مرکزی حکومت اور کسان مخالف پالیسی کے خلاف کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت اور ریاست میں نتیش کمار کی حکومت نے کسانوں کو خودکشی پر مجبور کیا ہے، جسے جن ادھیکار پارٹی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے، لہذا پپو یادو کے اعلان جن ادھیکار پارٹی کے کارکنوں نے بندی کے ذریعہ نریندر مودی کی حکومت کو خبردار کیا ہے۔

اس موقع پر ابوالکلام ، بھانو پرتاپ ، دیپک رستوگی ، شیلندر کمار ، رنجن ، دیپک یادو ، پریم ساگر ، ایشیش یادو ، سامنت یادو ، کمار گوتم ، ابھیناش کمار ، اجے سنگھ یادو ، آریا روشن ، سوشانت یادوونشی ، روشن ، سلام ، گلزار ، ارشد وارثی ، انیل کمار ، ویوک یادو ، سنٹو کمار ، نتیش یادو ، امت ، دلیپ سمراٹ ، اجے سمیت پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.