ETV Bharat / city

جموئی: 21 دنوں کے بعد ضلع انتظامیہ نے مزدوروں کو گھر پہنچایا - چھپرا، سیوان، دربھنگا ، موتیہاری اور مظفرپور

ارجن بھارتی جو جھارکھنڈ کے دھنباد میں دکاندار ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ کرائے کی گاڑی لے کر جھارکھنڈ سے چھپرا جارہے تھے لیکن راستے میں چکائی کے پاس انہیں پولیس والوں نے پکڑ لیا اور قرنطینہ سینٹر میں داخل کیا۔

Jamui: After 21 days, the district administration took the workers home
جموئی: 21 دنوں کے بعد ضلع انتظامیہ نے مزدوروں کو گھر پہنچایا
author img

By

Published : May 5, 2020, 3:32 PM IST

ضلعی انتظامیہ کی بس جموئی سے مظفر پور کے لیے 17 مزدوروں کے ساتھ 21 دن کے قرنطینہ کے بعد روانہ ہو گئی۔ اس بس میں چکائی کے قرنطینہ سینٹر میں گذشتہ کئی دنوں سے مقیم مزدوروں کو شمالی بہار کے مختلف اضلاع میں منتقل کیا جائے گا۔ یہ تمام مزدور سیکیورٹی فورسز کی تحقیقات کے دوران چکائی میں پکڑے گئے تھے۔

قرنطینہ میں 21 دن مکمل ہونے کے بعد بہار کے چھپرا، سیوان، دربھنگہ ، موتیہاری اور مظفرپور تک پہنچایا گیا۔ اس میں کچھ مزدور اترپردیش کے دیوریا کے باشندہ بھی ہیں۔ بس سفر کر رہے مزدور دیناناتھ ساو نے بتایا کہ وہ آندھرا پردیش کی وجے نگر میں ایک دکان پر کام کرتے تھے، جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہینوں تک پھنسے تھے۔

تمام مزدوروں نے بہار حکومت اور جموئی ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران مزدوروں کے چہرے پر خوشی صاف دکھائی دے رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.