ETV Bharat / city

درندگی کی حدیں پار، مردہ لڑکی کے تمام اعضاء کاٹ کر لے گئے - خورشید انصاری کی واپسی

بانکا میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جو پوری انسانیت کے لیے شرمناک ہے۔ درندوں نے مردہ لڑکی کو بھی نہیں بخشا اور قبر کھود کر سر، ہاتھ، پاؤں اور دل سمیت جسم کے تمام اعضا کو اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد پورے علاقے میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے۔

inhuman act in banka: All the limbs of the dead girl were cut off

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 11:07 PM IST

ریاست بہار کے ضلع بانکا میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہاں کے دھوریہ تھانہ کے سنگارپور گاؤں کے قبرستان سے ایک لڑکی کی لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لڑکی لاش اس حالت میں پائی گئی جس کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ درندہ صفت انسان نے لڑکی کے جسم کے تمام اعضا کاٹ کر اپنے ساتھ لیے گئے۔ لاش کاسر، ہاتھ اور دل کو بھی نہیں چھوڑا ، لڑکی کی لاش کو ایسی حالت دیکھ ہر کوئی حیران ہے ، مذکورہ معاملہ تین جنوری کی رات کا ہے۔حساسیت کو دیکھتے ہوئے پولیس تفتیش میں سرگرم ہوگئی ہے۔

inhuman act in banka: All the limbs of the dead girl were cut off
پولیس تفتیش میں سرگرم

یکم جنوری کو ہوئی تھی موت

خبروں کے مطابق دھوریہ تھانہ کے سنگار پور گاؤں سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ عابدہ خاتون کا انتقال یکم جنوری کو ہوا تھا۔ لڑکی کے والد خورشید انصاری چھتیس گڑھ میں مزدوری کا کام کرتے ہیں۔ 2 جنوری کو خورشید انصاری کی واپسی کے بعد لڑکی کو سپرد خاک کیا گیا۔ جبکہ 3 جنوری کی رات کسی نے قبر کھود کر لڑکی کی لاش کے ساتھ بدسلوکی کی۔'

مقامی باشندوں نے جب لڑکی کی لاش کو مسخ شدہ حالت میں دیکھا تو انہوں نے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد اہل خانہ سمیت گاؤں کے لوگوں نے لاش کو دوبارہ دفن کردیا۔ اسی دوران اس معاملے کی کسی نے دھوریہ پولیس تھانہ کو اطلاع دے دی۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دھوریہ پولیس اسٹیشن مہیشور رائے سنگاپور گاؤں پہنچے اور گاؤں کے ساتھ کنبہ کے افراد سے پوچھ گچھ کی۔

لڑکی کے والد نے پہلے تو اس واقعہ کی تردید کی۔ اس کے بعد بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ کسی جانور نے لاش کو قبر سے باہر پھینک دیا ہو۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر کوئی جانور قبر سے لاش باہر نکالتا ہے تو وہ مردہ جسم کے سر، ہاتھ اور پاؤں نہیں کاٹتا۔ حالانکہ جسم پر خراشوں کا نشان ضرور تھا۔ اس پہلے علاقے میں کبھی کسی جانور نے قبر سے لاش نہیں نکالا۔ گاؤں والے معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

پولیس مذکورہ معاملے میں تمام معاملات پر نگاہ رکھے ہوئی ہے۔ اور اس کی باریکی سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ،گاؤں والوں کے ساتھ ہی رشتہ داروں کا بیان بھی درج کیا گیا ہے۔ واقعے کی حقیقت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ لڑکی کی موت کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہے۔' اروند کمار گپتا: ایس پی

فی الحال پولیس حقیقت جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مقامی عوامی نمائندوں نے بھی اس واقعے کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ فی الحال اس واقعے کے بعد گاؤں میں کشیدگی برقرار ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.