محکمۂ سڑک تعمیرات Road Construction Department کے وزیر نتن نوین نے آج بحثیت وزیر ایک سال کی مدت پوری ہونے پر شہر کے چانکیہ ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعہ رپورٹ کارڈ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پورے بہار میں اس وقت جس تیزی کے ساتھ سڑکوں کے جالroad netswork بچھانے کا کام چل رہا ہے وہ اپنے آپ میں ایک تاریخ ہے، مرکز و ریاستی حکومت کی جانب سے کئی منصوبوں کے تحت بہار کے سبھی اضلاع کے گاؤں گاؤں تک پہنچ کر سڑکوں کا کام کیا جا رہا ہے۔ جس سے اس علاقے کی تصویر بدل رہی ہے۔
پٹنہ میں 14 بائی پاس سڑک کی تعمیر کا بھی راستہ صاف ہو گیا ہے اور بہت جلد 509 کروڑ کی تخمینہ سے تعمیر ہونے والے ان سڑکوں کی منظوری بھی مل جائے گی۔اس طرح بہار میں سڑکوں کا نیٹ ورک بڑھے گا۔
وزیر نتن نوین نے کہا کہ محکمہ کا ہدف ہے کہ ہر ضلع کم سے کم فور لین کی سڑکوں سے جڑا ہو اور کسی بھی گاؤں سے فور لین سڑک کی دوری 40 کیلو میٹر سے زائد کی دوری نہ ہو۔ اسے ذہن میں رکھ کر سال 2035 تک کے لئے ایک ماسٹر پلان تیار ہو رہا ہے۔
اس کے بعد سڑکوں کی نگرانی بہتر طور پر ہو پائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت مالا پروجیکٹ سے بہار کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے گا اور دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگوں کو کم سے کم وقت صرف ہوگا۔ اس ڈبل انجن کی حکومت میں بہار میں ہر چار جانب ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ جو پرانی سڑکیں بیچ سے ٹوٹ رہی ہیں اسے بروقت ٹھیک کیا جا رہا ہے۔
وزیر نتن نوین نے کہا کہ بہار میں تین این ایچ دربھنگہ پٹنہ ، آرا سہسرام اور پٹنہ صاحب گنج کی منظوری مل گئی ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا، اسی طرح 5585 کروڑ کی 22 قومی شاہراہ منصوبوں کی بھی منظوری مل گئی ہے جس میں تین آر او بی ہے۔
اسی طرح 13 ہزار 37 کروڑ کی تخمینہ سے 12 این ایچ پر کام شروع ہوا ہے جب کہ 7684 کروڑ کی تخمینہ والی 9 این ایچ سڑکوں کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، تو اس طرح سے پورے بہار میں سڑکوں کا جال بچھ جائے گا۔