ETV Bharat / city

جہیز کے لالچ میں شوہر نے بیوی کا قتل کیا، پولیس نے ملزم کو کیا گرفتار - Sherghati sub-division of Gaya

بہار کے ضلع گیا میں جہیز کی وجہ سے ایک اور خاتون کی زندگی ختم ہوگئی ہے۔ شوہر نے بیوی کا گلا دبا کر قتل کر دیا ہے۔ لڑکی کے گھر والوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کو سپرد کردیا ہے۔ واقعہ گیا کے شیرگھاٹی سب ڈویژن کا ہے۔

Husband kills wife in greed for dowry
جہیز کے لالچ میں شوہر نے بیوی کا قتل کیا
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 2:32 PM IST

گیا کے شیرگھاٹی سب ڈویژن کے ڈوبھی تھانہ حدود میں واقع جھاپ چیریاں گاؤں میں بےبی دیوی کا اس کے شوہر منو یادو نے ہی قتل کر دیا۔ وجہ جہیز کا مطالبہ پورا نہیں ہونا اور بچہ نہیں ہونا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے منو یادو کو گرفتار کر لیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گیا کے انوگرہ نارائن ہسپتال میں بھیجا گیا ہے۔

ویڈیو

ہلاک شدہ بے بی دیوی کی چچی بھگوتیا دیوی نے بتایا کہ شادی کے کچھ دنوں بعد سے ہی منو یادو اسکے ساتھ مارپیٹ کرتا تھا۔ ابھی کچھ دن بعد لڑکی کے بھائی کی شادی ہونی ہے، اس لئے وہ پچاس ہزار روپیے نقد اور سونے کے چین کا مطالبہ کررہا تھا۔ پہلے بھی مارپیٹ کی وجہ سے گاوں کی پنچایت ہوچکی ہے جس میں منو یادو نے آئندہ مارپیٹ نہیں کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کچھ دنوں بعد پھر سے وہ بے بی دیوی کے ساتھ زیادتی کرنے لگا تھا۔

اس سلسلے میں لڑکی کے چچا چندریکا یادو نے کہا کہ دس برس قبل اپنی بھتیجی بے بی دیوی کی شادی جھاپ جھریاواں کے منو یادو سے کرائی تھی۔ بچہ نہیں ہونے کو لیکر منو یادو اس کے ساتھ مارپیٹ کرتا تھا اور ساتھ ہی وہ جہیز کا مطالبہ بھی کیا کرتا تھا۔ کل شام منو یادو نے فون کرکے بتایا کہ لڑکی نے زہر کھالیا ہے جس سے اسکی موت ہوگئی ہے۔ موقع پر پہنچ کر جب دیکھا تو منو یادو بھاگنے کی کوشش کرنے لگا تبھی اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

شیرگھاٹی تھانہ میں گھروالوں کی طرف سے بے بی دیوی کے شوہر منو یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ تھانہ انچارج شیرگھاٹی نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پورے معاملے کا انکشاف ہوگا، تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.