ETV Bharat / city

مودی کی ریلی میں نابالغ بچوں کی شرکت، یہ کیسی سیاست؟ - اساتذہ کے نام پر بہار میں ووٹ مانگ رہے ہیں

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی مہم جنگی پیمانے پر جاری ہے، تمام سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں۔ لیکن آج وزیراعظم نریندر مودی نے سہسرام میں جو ریلی کی اس ریلی میں بچے بھی بی جے پی کی تشہیر کرتے نظر آئے۔ یہ بچے اس ریلی میں کیوں گئے تھے جبکہ وہ ووٹ بھی نہیں کرسکتے۔ پیش ہے یہ خصوصی رپورٹ

How accurate is the participation of minors in rallies during the Corona era?

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 9:39 PM IST

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر روہتاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم کی اس ریلی میں نابالغ بچوں کو بھی دیکھا گیا۔ جب بچوں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ' بی جے پی کارکنان انہیں یہاں لیے آئے ہیں۔'

ویڈیو

اگر انتخابات پر نظر ڈالیں تو ایک بات تو بالکل صاف ہوجاتی ہے کہ این ڈی اے نے اقتدار پانے کے لیے پوری طاقت جھونک دی ہے، جس کے لیے بڑے بڑے وعدے کیے جارہے ہیں، ان وعدوں میں مفت میں کورونا ویکسن کا وعدہ بھی شامل ہے، حالانکہ بی جے پی کے اس وعدے پر اپوزیشن سمیت سماجی کارکنان کی جانب سے بی جے پی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ضلع روہتاس کے سات اسمبلی سیٹوں پر پہلے ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ایسے میں این ڈی اے نے وزیر اعظم مودی کی ریلی کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ریلی میں بی جے پی کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے بھیڑ جمع کرنے کے مقصد سے نابالغ بچوں کو بھی بلایا گیا۔ جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان نابالغ بچوں سے بات چیت کی تو نتیش کمار کی بہار کی اصل تصویر واضح طور پر نظر آگئی۔ چھوتھی جماعت کے طالب علموں کو انگریزی کے حروف تہجی یعنی ' اے، بی، سی، ڈی' تک یاد نہیں۔ پون کمار نامی ایک طالب نے کہا کہ کہ وہ اسکول تو جاتا ہے لیکن انہیں وہاں پٹائی کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔

مزید پڑھیں: دفعہ 370 اور زرعی قوانین پر پیچھے نہیں ہٹے گی حکومت: مودی

تو یہ ووٹرز فیصلہ کن کردار ادا کریں گے؟

ان بچوں کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک بات تو واضح ہوگئی کہ بہار میں تعلیمی نظام بہت کمزور ہے۔ نتیش کمار بظاہر اساتذہ کے نام پر بہار میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ لیکن ریاست میں بہار کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کے علاوہ کچھ نہیں ہو رہا ہے۔

پندرہ برس اقتدار میں رہنے کے بعد بھی نتیش کمار نہ تو سرکاری اسکولوں کے نظام کو بہتر کرنے میں کامیاب رہے اور نہ ہی وہ بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند رہے ہیں۔

اسمبلی انتخابات میں نتیش کمار کے خلاف لوگوں کا غصہ پھوٹ رہا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہے کہ بہار کے عوام اس بار تبدیلی چاہتے ہیں۔ اب یہ تبدیلی کس شکل میں ہوگی، یہ انتخابی نتائج کے بعد ہی معلوم ہوگا۔ لیکن یہ بات یقینی ہے کہ بہار میں جس طرح تعلیم کی سطح میں گراوٹ آئی ہے۔ اس کے ذمہ دار وزیراعلی نتیش کمار بھی ہیں کیوں کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی اس ریلی میں بھیڑ جمع کرنے کے مقصد سے معصوم بچوں کو لایا گیا۔ بھوکے پیاسے یہ بچے ریلی میں بے چین اور پریشان دکھائی دیے۔ بہت سارے بچوں نے کہا کہ نریندر مودی ضلع کے وزیر اعظم ہیں۔ ان بچوں کو نہ تو کورونا سے خوف ہے اور نہ ہی وہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کو جانتے ہیں۔ انہیں کون لایا، اور کیوں لایا گیا اس سوال کا جواب کسی نے نہیں دیا۔ ان بچوں کو بھی پتہ نہیں تھا کہ وہ وہاں کیوں آئے ہیں اور انہیں کیوں لایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.