ETV Bharat / city

ہندوستانی عوام مورچہ نے 'یکساں اسکولی' نظام کا وعدہ کیا - عظیم اتحاد

عظیم اتحاد میں شامل ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔

hindustani awam morcha
author img

By

Published : Apr 6, 2019, 9:20 PM IST

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ حکومت قائم ہونے پر ان کی پارٹی یکساں اسکولی نظام قائم کرے گی تاکہ امیر اور غریب کو یکساں تعلیم دی جا سکے۔

ہندوستانی عوام مورچہ نے انتخابی منشور جاری کیا

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوتی ہے، دور دراز کے علاقے میں کام کرنے والے صحافی کم اجرت پر کام کرتے ہیں۔ اگر عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہوئی تو صحافیوں کے لیے پانچ ہزار روپیہ ماہانہ پینشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی تقریباً 95 فیصد آبادی پسماندہ، انتہائی پسماندہ اور غریب مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ اس لیے اس سمت میں ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

Intro:عظیم اتحاد میں شامل ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے قومی صدر و سابق وزیراعلی بہار جیتن رام مانجھی نے آج اپنا منشور جاری کرتے ہوئے اس میں اعلان کیا ہے کہ تمام لوگوں کے لیے یکساں اسکولی نظام صحافیوں کے لیے 5000 پینشن اور آبادی کے مطابق ریزرویشن کی وکالت ان کی پارٹی کرے گی انہوں نے مسلمانوں کے لیے کہا کہ سبھی کالجوں میں دو دو اردو اساتذہ کی بحالی گیا ضلع میں حج ہاؤس کی تعمیر تمام بورڈ اور کمیٹیوں جن میں وقف بورڈ شامل ہیں اس کا گرانٹ بڑھایا جائے گا مدرسوں کی جدید کاری کے لئے منصوبے بنا کر اسے منظوری دی جائے گی

Body:پٹنہ: عظیم اتحاد میں شامل ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے قومی صدر و بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے آج اپنا منشور جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ آئندہ حکومت قائم ہونے پر ان کی پارٹی یکساں اسکولی نظام قائم کرے گی تاکہ امیر اور غریب کو یکساں تعلیم دی جا سکے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوتی ہے دور دراز علاقے میں کام کرنے والے صحافی کم اجرت پر کام کرتے ہیں اگر عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہوئی تو مانجی صحافیوں کے لیے پانچ ہزار روپیہ ماہانہ پنشن دینگے
ماں جی نے کہا کہ ہندوستان کی آبادی میں تقریبا پنچانوے فیصد پسماندہ انتہائی پسماندہ اس سی ایس ٹی اور غریب مسلمانوں کی آبادی ہیں حکومت قائم ہونے پر وہ آئین میں تبدیلی کر پنچانوے فیصد ریزرویشن کی سہولت مہیا کرائیں گے انہوں نے کہا کہ غریبوں پسماندہ اور انتہائی غریب مسلمانوں کے لئے علیحدہ ووٹر لسٹ کا بھی نظم کیا جائے گا

Conclusion:مانجی نے مسلمانوں کے لیے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اتحاد کی حکومت قائم ہوئی تو سبھی کالجوں میں دو دو اردو اساتذہ کی بحالی گیا ضلع میں حج ہاؤس کی تعمیر وقف بورڈ اور دوسری اقلیتی کمیٹیوں کے گراؤنڈ میں اضافہ سمیت مدرسوں کو جدید تکنیک سے آراستہ کرتے ہوئے تجدید کاری کے لئے منصوبہ بنا کر منظوری دی جائے گی انہوں نے نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2005 میں جب حکومت قائم ہوئی تو تمام بلاک گاؤں اور ہر دو کلو میٹر پر شراب کی دوکانیں کھل وادئ جب مخالفت ہونے لگی تو شراب بندی کا ناٹک کیا آج شراب بندی پوری طرح سے نہیں ہو پائی ہے اب شراب لوگوں کو گھر تک پہنچ رہی ہیں سو روپے کی شراب پندرہ سو روپے میں لوگ لے رہے ہیں اور اس سے زیادہ تر متاثر غریب ہوئے ہیں انہوں نے کہا اتحاد کی حکومت قائم ہونے پر قانون کے مطابق شراب بندی نافذ ہوگی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.