ETV Bharat / city

حج سے محروم ہو نے کے امکان سے عازمین کی آنکھیں نم

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 10:42 AM IST

عازمین حج نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سفر حج پر نہیں جانے کے امکان کا درد ظاہر کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Hajj pilgrimage
Hajj pilgrimage

مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ جاری سرکولر سے عازمین کا حج 2020 سے محروم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ بہار سے اس برس تقریباً 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرنے بیت اللہ تشریف لے جانے والے تھے لیکن کورونا وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے یہ سفر ملتوی ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ سعودی حکومت نے اب تک اس سے متعلق کوئی احکام جاری نہیں کیا ہے۔ اس سفر کے ملتوی ہونے کے امکان کی وجہ سے عازمین حج غمگین ہیں۔

حج سے محروم ہو نے کے امکان سے عازمین کی آنکھیں نم
بہار ریاستی حج کمیٹی کے افسران اور چیئرمین سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ آج دفتر میں یہ لوگ موجود نہیں تھے لیکن پٹنہ کے کچھ عازمین حج نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں سفر حج پر نہیں جانے کے امکان کا درد ظاہر کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ پٹنہ کے معید عالم جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کو جانے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسی حالت میں بہت افسوس ہو رہا ہے۔ اس دوران انکی آنکھیں نم ہوگئی اور انہوں نے کہا کہ کئی برسوں سے تیاری کر رہے تھے، بہت تکلیف ہے، پتہ نہیں آئندہ برس کون رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس سفر کورونا وبا اور لاک ڈاون کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ محمود الرحمٰن نے غمگین لہجے میں کہا کہ بڑی تمنا تھی، ملازمت سے سبکدوشی کے بعد میں اور اہلیہ نے سفر حج پر جانے کا ارادہ کیا تھا. لیکن اس کورونا وبا کی وجہ سے ہمت جواب دے رہی ہے۔ ایک خوف سا ہے، بات کرتے وقت وہ بھی غمگین تھے۔ انہوں نے بھرے دل سے کہا کہ ہم نے سفر حج ملتوی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔

لداخ معاملے میں بھارت چین کے درمیان کشیدگی پر خصوصی انٹرویو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.